Inquilab Logo Happiest Places to Work

کچھ غذائیں جو بڑھتی عمر چھپائیں

Updated: May 20, 2025, 4:20 PM IST | Tamanna Khan

ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئے اور ایسا کرنا کسی بھی عورت کیلئے مشکل نہیں کیونکہ ہر عورت کھانا پکانا تو جانتی ہے لیکن یہ بہت کم خواتین جانتی ہیں کہ کون سا کھانا ایسا ہے کہ جس سے آپ اپنی عمر سے کم نظر آسکتی ہیں۔ یہاں جانئے چند غذاؤں کے بارے میں۔ تصویر: آئی این این

X  ہمیشہ وہ کھانے کھائیں، جس میں نمک اور چینی کم ہو، کیونکہ اس کے ذریعے کیلوریز بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، جو موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔
1/7

 ہمیشہ وہ کھانے کھائیں، جس میں نمک اور چینی کم ہو، کیونکہ اس کے ذریعے کیلوریز بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، جو موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔

X خشک میوہ جات کا استعمال کریں۔ ایک پیالی بادام اور کاجو کو ۲؍ گلاس پانی میں ملا کر پیس لیں۔ یہ مشروب آپ کو متوازن رکھے گا۔
2/7

خشک میوہ جات کا استعمال کریں۔ ایک پیالی بادام اور کاجو کو ۲؍ گلاس پانی میں ملا کر پیس لیں۔ یہ مشروب آپ کو متوازن رکھے گا۔

X روزمرہ کی غذا میں جڑی بوٹیوں کے استعمال سے پٹھوں اور جوڑوں میں سوجن نہیں ہوتی۔ سونف اور زیرہ کا استعمال نہ صرف آپ کے معدے کو صاف رکھتا ہے بلکہ آنکھوں، بالوں، جلد اور ناخنوں کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ اجوائن اور دھنیے کا استعمال بھی آپ کو جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جیسے آپ سبزی کا استعمال کرتی ہیں، ویسے ہی جڑی بوٹیوں کو بھی اپنے کھانوں میں شامل کریں۔
3/7

روزمرہ کی غذا میں جڑی بوٹیوں کے استعمال سے پٹھوں اور جوڑوں میں سوجن نہیں ہوتی۔ سونف اور زیرہ کا استعمال نہ صرف آپ کے معدے کو صاف رکھتا ہے بلکہ آنکھوں، بالوں، جلد اور ناخنوں کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ اجوائن اور دھنیے کا استعمال بھی آپ کو جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جیسے آپ سبزی کا استعمال کرتی ہیں، ویسے ہی جڑی بوٹیوں کو بھی اپنے کھانوں میں شامل کریں۔

X گاجر آنکھوں کے لئے مفید ہے، اس کو ہمیشہ چھیل کر استعمال کرنا چاہئے۔ اس کا رس، سلاد اور سوپ میں استعمال کریں۔ ناریل کا دودھ چربی نہیں بننے دیتا۔
4/7

گاجر آنکھوں کے لئے مفید ہے، اس کو ہمیشہ چھیل کر استعمال کرنا چاہئے۔ اس کا رس، سلاد اور سوپ میں استعمال کریں۔ ناریل کا دودھ چربی نہیں بننے دیتا۔

X ایسی سبزیاں اور پھل جو آپ کو جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ان میں سرخ ٹماٹر قابل ذکر ہے۔ اسکے علاوہ ناشپاتی کو بطور سلاد اپنی غذا میں شامل رکھیں۔ کھیرا جلد کیلئے سب سے فائدہ مند ہے، یہ آپ کے ٹشوزکو طاقتور بناتا ہے۔ اس کا رس یا بطور سلاد استعمال بہت مفید ہے۔ اسکے علاوہ مولی کی سلاد بھی فائدہ مند ہے۔ مشروم کولیسٹرول کم کرتا ہے، اسے سوپ یا آملیٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
5/7

ایسی سبزیاں اور پھل جو آپ کو جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ان میں سرخ ٹماٹر قابل ذکر ہے۔ اسکے علاوہ ناشپاتی کو بطور سلاد اپنی غذا میں شامل رکھیں۔ کھیرا جلد کیلئے سب سے فائدہ مند ہے، یہ آپ کے ٹشوزکو طاقتور بناتا ہے۔ اس کا رس یا بطور سلاد استعمال بہت مفید ہے۔ اسکے علاوہ مولی کی سلاد بھی فائدہ مند ہے۔ مشروم کولیسٹرول کم کرتا ہے، اسے سوپ یا آملیٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

X ہمیشہ اپنے کھانوں کو اسٹیم فرائی کریں، کیونکہ اس میں تیل کا استعمال کم ہوتا ہے، جو آپ کے جسم میں چربی کو کم کرتا ہے۔
6/7

ہمیشہ اپنے کھانوں کو اسٹیم فرائی کریں، کیونکہ اس میں تیل کا استعمال کم ہوتا ہے، جو آپ کے جسم میں چربی کو کم کرتا ہے۔

X اس کے علاوہ، مچھلی، گوبھی اور انار بھی بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں۔ یہ سب ایسی چیزیں ہیں، جو بآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔
7/7

اس کے علاوہ، مچھلی، گوبھی اور انار بھی بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں۔ یہ سب ایسی چیزیں ہیں، جو بآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK