Inquilab Logo Happiest Places to Work

اپنے ہینڈ بیگ میں یہ چیزیں ہمیشہ رکھیں

Updated: Nov 1, 2023, 2:36 PM IST | Saaima Shaikh

لڑکیاں اپنے ساتھ ایک دنیا لے کر چلتی ہیں۔ ان کے پرس میں نہ صرف میک اپ کے پروڈکٹس بلکہ ایمرجنسی میں کام آنے والے والے کئی سامان بھی ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں، چند ایسی چیزیں ہینڈ بیگ میں ہونی چاہئے جو ناگہانی صورتحال میں کام آسکیں۔ تصاویر: آئی این این

X ہیئر یا سیفٹی پن (Hair or Safety Pin): معمولی نظر آنے والی ہیئر اور سیفٹی پن ناگہانی صورتحال میں بڑے کام آتی ہیں۔ اپنے ہینڈ میں ان دونوں چیزوں کو ضرور رکھیں۔
1/8

ہیئر یا سیفٹی پن (Hair or Safety Pin): معمولی نظر آنے والی ہیئر اور سیفٹی پن ناگہانی صورتحال میں بڑے کام آتی ہیں۔ اپنے ہینڈ میں ان دونوں چیزوں کو ضرور رکھیں۔

X نقدی (Cash): کیش لیس کا زمانہ ہے، اس کے باوجود پرس میں تھوڑی نقدی ضروری ہے۔ کبھی کبھی سرور کی خرابی کے سبب یو پی آئی ٹرانزیکشن نہیں ہو پاتا ہے۔ اس لئے روزانہ گھر سے نکلتے وقت ہینڈ بیگ ضرور جانچ لیں کہ اس میں ضرورت کے مطابق نقدی ہے یا نہیں۔
2/8

نقدی (Cash): کیش لیس کا زمانہ ہے، اس کے باوجود پرس میں تھوڑی نقدی ضروری ہے۔ کبھی کبھی سرور کی خرابی کے سبب یو پی آئی ٹرانزیکشن نہیں ہو پاتا ہے۔ اس لئے روزانہ گھر سے نکلتے وقت ہینڈ بیگ ضرور جانچ لیں کہ اس میں ضرورت کے مطابق نقدی ہے یا نہیں۔

X اسنیکس (Snaks): بازار میں ہوں یا کالج میں، کئی بار بھوک لگتی ہے اور آس پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اسنیکس بڑے کام آتے ہیں۔ اپنے بیگ میں بھنے ہوئے چنے، بسکٹ، پھل اور پانی کی بوتل رکھنا نہ بھولیں۔
3/8

اسنیکس (Snaks): بازار میں ہوں یا کالج میں، کئی بار بھوک لگتی ہے اور آس پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اسنیکس بڑے کام آتے ہیں۔ اپنے بیگ میں بھنے ہوئے چنے، بسکٹ، پھل اور پانی کی بوتل رکھنا نہ بھولیں۔

X چارجر (Charger): موبائل فون کے بغیر گزارا ممکن نہیں ہے۔ اگر فون کی بیٹری ختم ہو جائے اور اپنے بارے میں گھر والوں کو مطلع کرنا ہو تو ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ہینڈ بیگ میں چارجر ضرور رکھیں۔
4/8

چارجر (Charger): موبائل فون کے بغیر گزارا ممکن نہیں ہے۔ اگر فون کی بیٹری ختم ہو جائے اور اپنے بارے میں گھر والوں کو مطلع کرنا ہو تو ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ہینڈ بیگ میں چارجر ضرور رکھیں۔

X کاٹن، ٹشو پیپر اور بینڈ ایڈ (Cotton, Tissue paper and Band Aid): یہ تینوں چیزیں کارآمد ہوتی ہیں۔ چوٹ لگنے یا کٹ جانے کی صورت میں ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنے بیگ ہمیشہ ان چیزوں کو رکھیں۔
5/8

کاٹن، ٹشو پیپر اور بینڈ ایڈ (Cotton, Tissue paper and Band Aid): یہ تینوں چیزیں کارآمد ہوتی ہیں۔ چوٹ لگنے یا کٹ جانے کی صورت میں ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنے بیگ ہمیشہ ان چیزوں کو رکھیں۔

X کارڈ ہولڈر (Card Holder): چھوٹا سا کارڈ ہولڈر بڑے کام کی چیز ہے۔ ریلوے پاس، ڈیبٹ کارڈ، آئی کارڈ یا پین کارڈ رکھنے کے لئے اگر چھوٹا پاؤچ ہو تو ساری چیزیں ایک جگہ پر محفوظ رہتی ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر آسانی سے مل بھی جاتی ہیں۔
6/8

کارڈ ہولڈر (Card Holder): چھوٹا سا کارڈ ہولڈر بڑے کام کی چیز ہے۔ ریلوے پاس، ڈیبٹ کارڈ، آئی کارڈ یا پین کارڈ رکھنے کے لئے اگر چھوٹا پاؤچ ہو تو ساری چیزیں ایک جگہ پر محفوظ رہتی ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر آسانی سے مل بھی جاتی ہیں۔

X چھوٹا پرس (Small Purse): بیگ میں تین چین والا چھوٹا پرس رکھیں۔ ایک میں میک اپ پروڈکٹس اور فرسٹ ایڈ کی چیزیں، دوسرے میں رسیدیں اور ضروری کاغذ، تیسرے میں نقد اور قیمتی چیزیں۔ اس سے ضرورت پڑنے پر سبھی چیزیں آسانی سے مل سکیں گی۔
7/8

چھوٹا پرس (Small Purse): بیگ میں تین چین والا چھوٹا پرس رکھیں۔ ایک میں میک اپ پروڈکٹس اور فرسٹ ایڈ کی چیزیں، دوسرے میں رسیدیں اور ضروری کاغذ، تیسرے میں نقد اور قیمتی چیزیں۔ اس سے ضرورت پڑنے پر سبھی چیزیں آسانی سے مل سکیں گی۔

X پیپر اسپرے (Pepper Spray): ہنگامی صورتحال میں پھنسنے پر پیپر اسپرے ایک بہترین ہتھیار ہے۔ لڑکیوں کو اپنے ہینڈ بیگ میں اسے ضرور رکھنا چاہئے۔
8/8

پیپر اسپرے (Pepper Spray): ہنگامی صورتحال میں پھنسنے پر پیپر اسپرے ایک بہترین ہتھیار ہے۔ لڑکیوں کو اپنے ہینڈ بیگ میں اسے ضرور رکھنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK