دیونار قبرستان اور گرین اسٹار ٹرسٹ کے اشتراک سے بوسیدہ اوراق، دینی کتابیں اور قرآن کریم کے پرانے نسخے جو پھٹ گئے ہیں، جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2026, 5:18 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
دیونار قبرستان اور گرین اسٹار ٹرسٹ کے اشتراک سے بوسیدہ اوراق، دینی کتابیں اور قرآن کریم کے پرانے نسخے جو پھٹ گئے ہیں، جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔
دیونار قبرستان اور گرین اسٹار ٹرسٹ کے اشتراک سے بوسیدہ اوراق، دینی کتابیں اور قرآن کریم کے پرانے نسخے جو پھٹ گئے ہیں، جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ کام ۱۴؍ اور۱۵؍فروری کو دیونار قبرستان میں صبح۱۱؍ بجے سے شام ۵؍ بجے تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل۱۳؍ فروری کو بعد نمازِ جمعہ دینی کتابوں اور قرآن کریم کے نسخوں کی تقسیم دیونار قبرستان کیلئے مختص نئے پلاٹ پر عمل میں آئے گی۔ اس کا مقصد دینی کتابوں اور قرآن کریم کے پرانے نسخوں کی بے حرمتی اور انہیںضائع ہونے سے بچانا ہے۔اس تعلق سے دیونار قبرستان کے ٹرسٹی عبدالرحمٰن عرف منا نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ۲۰؍ تا ۲۵؍ سال قبل دیونار قبرستان ٹرسٹ کے زیراہتمام پابندی سے یہ خدمت انجام دی جاتی تھی مگر کسی سبب یہ سلسلہ بند ہوگیا تھا، اب ضرورت کی مناسبت سے گرین اسٹار ٹرسٹ کے اشتراک سے پھر شروع کیا جارہا ہے۔اسی کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے نسخوں اور دینی کتابوں کو جمع کرائیں تاکہ ان کی بے حرمتی نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قرآن کریم کے ایسے نسخے جو بہتر حالت میں ہیں، ان کی جلد سازی کرواکر لوگوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے اور بہت سے گھروں میں کئی نسخے رکھے ہوتے ہیں، وہ بھی دیتے ہیں، ان نسخوں کو بھی تقسیم کردیا جاتا ہے تاکہ رکھنے کے بجائے تلاوت کی جائے اور ایسی بھی کتابیں استعمال میں رہیں ، ضائع نہ ہوں۔