دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تعمیر پر تقریباً ۱.۵ ارب امریکی ڈالر خرچ ہوئے تھے، لیکن اب ویڈیو گیم کی دنیا میں ایک ایسا منصوبہ سامنے ہے جس کی تیاری پر ہونے والے ممکنہ اخراجات نے اس شاندار عمارت کی لاگت سے موازنہ شروع کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 8:02 PM IST | Dubai
دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تعمیر پر تقریباً ۱.۵ ارب امریکی ڈالر خرچ ہوئے تھے، لیکن اب ویڈیو گیم کی دنیا میں ایک ایسا منصوبہ سامنے ہے جس کی تیاری پر ہونے والے ممکنہ اخراجات نے اس شاندار عمارت کی لاگت سے موازنہ شروع کردیا ہے۔
دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تعمیر پر تقریباً ۱.۵ ارب امریکی ڈالر خرچ ہوئے تھے، لیکن اب ویڈیو گیم کی دنیا میں ایک ایسا منصوبہ سامنے ہے جس کی تیاری پر ہونے والے ممکنہ اخراجات نے اس شاندار عمارت کی لاگت سے موازنہ شروع کردیا ہے۔ معروف ویڈیو گیم سیریز Grand Theft Auto کی نئی قسط GTA 6 اپنی غیر معمولی تیاری، جدید ٹیکنالوجی، وسیع ورچوئل دنیا اور طویل ترقیاتی عمل کے باعث دنیا کے مہنگے ترین ویڈیو گیمز میں شمار ہونے جارہی ہے۔ تاہم اصل سوال یہ ہے کہ کیا راک اسٹار گیمز نے واقعی GTA 6 کی تیاری پر برج خلیفہ جتنی یا اس سے زیادہ رقم خرچ کی ہے؟ ۱۸؍ نومبر ۲۰۲۶ء کو سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق، GTA 6 کی تیاری پر ایک ارب سے دو ارب ڈالر تک خرچ ہونے کے اندازے لگائے جارہے ہیں۔ اگر یہ تخمینے درست ثابت ہوتے ہیں تو اس ویڈیو گیم کی لاگت دبئی کی مشہور عمارت برج خلیفہ کی تعمیر کے اخراجات کے برابر یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ تاہم راک اسٹار گیمز اور اس کی پیرنٹ کمپنی ٹیک ٹو انٹرایکٹو نے اب تک گیم کا باضابطہ بجٹ ظاہر نہیں کیا ہے۔
دبئی میں واقع برج خلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے، جس کی بلندی ۸۲۸ ؍میٹر ہے۔ اس کی تعمیر کا کام ۲۰۰۴ ءمیں شروع ہوا اور جنوری ۲۰۱۰ ءمیں اسے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔ اس عظیم تعمیراتی منصوبے پر تقریباً ۱.۵ ارب ڈالر خرچ ہوئے اور اسے مکمل ہونے میں تقریباً چھ سال لگے۔برج خلیفہ محض ایک بلند عمارت نہیں بلکہ جدید انجینئرنگ، تعمیراتی مہارت اور دبئی کی عالمی شناخت کی علامت بھی ہے۔ اس کی تعمیر میں تقریباً ایک لاکھ دس ہزار ٹن کنکریٹ اور ۵۵ ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ جب GTA 6 کی ممکنہ لاگت کا موازنہ اس عمارت سے کیا جارہا ہے تو یہ بات ویڈیو گیم انڈسٹری میں غیر معمولی توجہ حاصل کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کا’ ’ماتربھومی‘‘ کی ٹیم کو شاندار تحفہ، ۲۰؍ سے ۲۵؍ مہنگی گھڑیاں تقسیم
GTA 6 کے بجٹ کے حوالے سے مختلف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ بعض صنعتی تجزیہ کاروں کے مطابق گیم کی تیاری پر ایک ارب سے ڈیڑھ ارب ڈالر تک خرچ ہوسکتے ہیں، جبکہ بعض دیگر تخمینوں میں یہ رقم دو ارب ڈالر تک بتائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تین سے پانچ ارب ڈالر تک کے دعوے بھی گردش کرتے رہے ہیں، لیکن ان اعداد و شمار کی کوئی مستند سرکاری تصدیق موجود نہیں۔راک اسٹار گیمز کی سربراہِ اشاعت جینیفر کولبے نے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس مشہور دعوے کو مسترد کیا کہ GTA 6 کی تیاری پر برج خلیفہ سے زیادہ رقم خرچ ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے گیم کا حقیقی بجٹ بھی ظاہر نہیں کیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، بجٹ کی حتمی رقم سامنے نہ آنے کے باوجود GTA 6 کو اب تک تیار ہونے والے سب سے مہنگے ویڈیو گیمز میں شمار کیا جارہا ہے۔
GTA 6 کی تیاری کا عمل غیر معمولی طور پر طویل رہا ہے۔ گیم کی ابتدائی منصوبہ بندی اور اس سے متعلق کام ۲۰۱۵ ءکے آس پاس شروع ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ اس کی تیاری میں مختلف مراحل کے دوران راک اسٹار کے متعدد اسٹوڈیوز اور بڑی تعداد میں ملازمین نے حصہ لیا۔گیم کی تیاری پر ہونے والے اخراجات میں صرف پروگرامنگ اور ڈیزائن شامل نہیں ہیں بلکہ ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں، گرافکس، کرداروں کی تیاری، موشن کیپچر، آوازوں کی ریکارڈنگ، موسیقی، ٹیسٹنگ، انجینئرنگ اور مختلف زبانوں میں گیم کو دستیاب کرانے کے اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں۔برطانیہ میں راک اسٹار نارتھ کے مالی ریکارڈ کے مطابق ۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۵ ءکے دوران اسٹوڈیو نے ملازمین پر ۲.۱۴ ارب پاؤنڈ سے زیادہ خرچ کیے۔ تاہم یہ رقم صرف GTA 6 کی تیاری کا بجٹ نہیں ہے، کیونکہ اس میں اسٹوڈیو کی مجموعی افرادی قوت کے اخراجات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کیمرون بینکرافٹ نے ۲۰۱۸ء کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر ۸؍ سال بعد خاموشی توڑ دی
کسی بڑے ویڈیو گیم کی تیاری کے بعد اس کی عالمی سطح پر تشہیر، مارکیٹنگ اور فروخت کے لیے بھی بھاری سرمایہ درکار ہوتا ہے۔ GTA 6 کے معاملے میں بھی مارکیٹنگ بجٹ کو الگ سے اہم سمجھا جارہا ہے۔صنعتی تجزیہ کاروں کے مطابق گیم کی تشہیر پر ہونے والے اخراجات بھی بہت زیادہ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن گیمنگ سروسز، سرورز، تکنیکی معاونت اور گیم کی ریلیز کے بعد مسلسل اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے اخراجات بھی کمپنی کے مجموعی مالی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ GTA 6 کے بجٹ کے مختلف تخمینوں میں فرق پایا جاتا ہے۔ کچھ اندازے صرف گیم کی تیاری کے اخراجات پر مبنی ہیں، جبکہ بعض میں مارکیٹنگ اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل کیے جاتے ہیں۔راک اسٹار گیمز کی سابقہ قسط Grand Theft Auto V نے ۲۰۱۳ ءمیں ریلیز ہونے کے بعد ویڈیو گیم انڈسٹری میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ اس گیم کی تیاری اور مارکیٹنگ پر تقریباً ۲۶۵ ملین ڈالر خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جبکہ ریلیز کے پہلے تین دنوں میں اس نے ایک ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرلی تھی۔GTA 5 اب تک دنیا بھر میں تقریباً ۲۳۵؍ ملین کاپیاں فروخت کرچکا ہے اور اسے تاریخ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ویڈیو گیمز میں شمار کیا جاتا ہے۔اسی غیر معمولی کامیابی کے باعث GTA 6 سے بھی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ نئی قسط اپنی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کرسکتی ہے۔