Inquilab Logo

ریاض میں۱۰؍ روزہ بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز

Updated: September 30, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Riyadh

؍ ۳۲؍ ممالک کے ایک ہزار۲؍سوپبلشر شرکت کریں گے

A young man participating in a book fair .Picture:INN
کتاب میلے میں شریک ایک نوجوان ۔ تصویر:آئی این این

 جمعرات سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ۱۰؍روزہ  بین الاقوامی کتاب میلے کا آغا ز ہوا ۔  خاص با ت یہ ہے کہ اس میلے میں ہر نسل کی دلچسپی کا خیا ل رکھا گیا ہے۔ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کی دلچسپی کی کتابوں کے بھی اسٹال لگائے  گئے ہیں۔ ۱۰؍ دن  کے دوران ہر نسل میں    مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کیلئے خصوصی پروگرام بھی ہوں گے۔     جمعرات کو  ریاض بین الاقوامی کتاب میلے  کے عربی اکاؤنٹ سے میلے کے شرکاء کی تصاویر  ٹویٹ کی گئیں   ۔ میڈیار پورٹس کے  مطابق جمعرات کو ۱۰؍ روزہ بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح ہوا  ۔ انتظامیہ نے  بتایا کہ میلے میں اس سال دنیا کے ۳۲؍ممالک  کےایک ہزار۲؍ سو پبلشر شرکت کریں گے۔کتاب میلہ روزانہ صبح۱۱؍ بجے سے رات۱۱؍ بجے تک  جاری رہے گا جبکہ جمعہ کے دن میلے کا وقت دو پہر ۲؍ بجے سے رات۱۲؍بجے تک   رہے گا۔ یہ میلہ ۲۹؍ ستمبر سے ۸؍اکتوبر تک جاری رہے گا۔  خاص بات یہ ہے کہ میلے میں بچوں کیلئے ایک خصوصی گوشہ قائم کیا گیا ہے ۔ بچوں کے خصوصی گوشے کیلئے مختص جگہ کے  ایک  حصےمیں بچوں کی کتابیں رکھی گئی ہیں جبکہ اس کےدوسرے  حصے میں ایسے پروگرام بھی ہو ں گے جن  سے بچوں میں مطالعہ کا ذوق پیدا کیا  جائے گا۔ ثقافتی سرگرمیاں بھی میلے کا حصہ ہیں جن میں شعر وادب کی محفلیں بھی شامل ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK