Inquilab Logo

پٹنہ میں کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لےکر ۱۰؍ہزارافراد غائب

Updated: June 09, 2021, 12:10 PM IST | Inquilab News Network | Patna

تلاش کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی مدد لی جارہی ہے ۔پہلی ڈوز کے وقت دیئے گئے موبائل نمبر وںسے رابطہ ہی نہیںہو پارہا ہے

Patna: A view of the Coronation Center.Picture:PTI
پٹنہ : کوروناٹیکہ کاری مرکز کا ایک منظر ۔تصویر : پی ٹی آئی

 بہار کےپٹنہ ضلع میں  ۱۰؍ہزار ا فراد نے کورونا سے تحفظ کےلئے پہلا ٹیکہ تو لگوالیا لیکن دوسرا ڈوز لینےکی جب باری آئی تو ان کے ذریعہ دیئے گئے موبائل نمبر پر رابطہ ہی نہیں  ہو پارہا ہے۔کئی  افراد کے موبائل نمبر ہی درج نہیں ہیں۔اب ایسے افراد کو دوسراڈوز دینےکیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دراصل یہ معاملہ اس وقت  سامنے  آیا جب پٹنہ ضلع میں تقریباً ۸۰؍ ہزار افراد کو دوسرا ڈوز دینےکیلئے مہم شروع کی گئی۔افسران کا کہنا ہےکہ جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے ان میں زیادہ تر کے موبائل نمبر رابطہ کرنے پر غلط پائے گئےجبکہ کچھ کا موبائل نمبر بند ہے۔ چھان بین میں معلوم ہواکہ پرائمری ہیلتھ سینٹر پر ٹیکہ لینےکےبعد  جو کاغذات دیئے گئے ہیں ان میں کئی کا موبائل نمبر ہی درج نہیں ہے۔اس میں ڈاٹا انٹری آپریٹرکی بھی غلطی مانی جارہی ہے۔ اس کام میں اب ٹاسک فورس کی مدد لی جارہی ہے۔ٹیکہ کاری مہم کے نوڈل افسر اور اے ڈی ایم ونائک مشرا نے بتایاکہ سب سے پہلے جو لوگ ٹیکہ لیناچاہتےہیں انہیں ٹیکہ لگایاجارہاہے۔ اس کے بعد جن سے رابطہ ہورہاہے ان کی فہرست بنائی جارہی ہے۔ آخر میں ایسے لوگ جن کے موبائل نمبر درست نہیں ہیں یا ان سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے، ان کو ٹیکہ لگانےکی مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK