Inquilab Logo

دلتوں سے خریدی گئی اعظم خان کی ۱۰۴؍ بیگھہ زمین چھین لی گئی

Updated: January 24, 2020, 3:34 PM IST | Fazal Shah Fazal | Rampur

اتر پردیش کے ضلع رامپور میں محمد اعظم خان کے ذریعہ دلتوں سے خریدی گئی زمین چھین لی گئی ۔ اس سلسلے میں بدھ کو ضلع انتظامیہ نے محمد علی جوہر یونیورسٹی پر دھاوا بول دیا۔ ایس ڈی ایم صدر پریم پرکاش تیواری نے دلتوں سے خریدی گئی ۱۰۴؍ بیگھہ زمین کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

جوہر یونیورسٹی ۔ تصویر : آئی این این
جوہر یونیورسٹی ۔ تصویر : آئی این این

 رامپور : اتر پردیش کے ضلع رامپور میں محمد اعظم خان  کے ذریعہ دلتوں سے خریدی گئی زمین  چھین لی گئی ۔ اس سلسلے میں بدھ کو ضلع انتظامیہ نے محمد علی جوہر یونیورسٹی پر دھاوا بول دیا۔ ایس ڈی ایم صدر پریم پرکاش تیواری نے دلتوں سے خریدی گئی ۱۰۴؍ بیگھہ زمین کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ گزشتہ دنوں ریوینیو بورڈ الٰہ آباد میں دائر ایک عرضی کی بنیاد پر دلتوں کی زمین کا بیع نامہ رد کر دیا گیا ۔   بورڈ کے مطابق  یہ زمین   کلکٹر کی اجازت کے بغیر خرید ی گئی تھی۔ ریوینیو بورڈ کی  رکن بھاؤنا سریواستو نے اپنے آرڈر میں کہا تھا کہ حکومت دلتوں کی زمین کو اپنے قبضہ میں لے لے، چنانچہ  بدھ کو  پرگنہ مجسٹریٹ صدر پی پی تیواری نے ۱۰۴؍ بیگھہ زمین اپنے قبضہ میں لے لی۔ اس کے علاوہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کی عمارتوں پر ایک کروڑ ۳۷؍ لاکھ کا بقایا تھا جس کی ادائیگی کیلئے کئی نوٹس دیئے گئے تھے۔ اسی دوران کو ایک کروڑ ۳۷؍ لاکھ روپے  ادا نہ کرنے  پر ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کو سیل کردیا گیا۔  آج (جمعہ کو) اے ڈی جے ششم کی عدالت میں محمد اعظم خان، تزئین فاطمہ اور عبداللہ اعظم کو حاضر ہونا ہے، ورنہ ان کیخلاف دفعہ ۸۳؍ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ واضح رہےکہ  ۲؍ماہ  کے  وقفے کے بعد  ایک بار پھر رامپور کے ضلع مجسٹریٹ نے محمد اعظم خان کیخلاف کا رروائی کر رہےہیں۔  ضمنی انتخابات کے دوران بھی انہیں پریشان کیا گیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK