Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگائوں میں ربیع الاول کے ۱۲؍ دنوں میں ۱۲؍ مساجد کا افتتاح ہوگا

Updated: August 23, 2025, 12:31 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

۱۵؍ سو سالہ جشن عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سے شہر میں ۵۰؍ بیڈ کے اسپتال کا بھی افتتاح ، میلاد خوانی اور نعت خوانی کا مقابلہ۔

Maulana Syed Amin al-Qadri presenting the details of the hospital. Photo: Inqilab
اسپتال کی تفصیل پیش کرتے ہوئے مولانا سید امین القادری۔ تصویر: انقلاب

۱۵؍ سَو سالہ جشن عید میلادالنبی ؐکی مناسبت سے عالمی تحریک سُنّی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مالیگاؤں میں فلاحی منصوبے روبہ عمل لانے کے اعلانات مولانا سیّد امین القادری(نگراں، سُنّی دعوتِ اسلامی) نے کئے ہیں۔انہوں نے گزشتہ دنوںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درج ذیل اقدامات حضرت مولانا شاکر علی نوری ( امیر سنّی دعوتِ اسلامی ) کی سرپرستی میں ہورہے ہیں۔
یکم تا بارہ ربیع الاول مساجد کا افتتاح
شہر مالیگاؤں کے مسلم  علاقوں میں ۱۲؍ مسجدیں عالمی تحریک سنی دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام قائم وتعمیر کی گئی ہیں۔ ان مسجدوں میں پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی و مذہبی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ یکم تا ۱۲؍ربیع الاول روزانہ ایک مسجد کا افتتاح اِس طرح ۱۲؍ دنوں میں ۱۲؍ مسجدیں شروع ہوں گی۔ 
دیگر اہم عملی اقدامات کی تفصیلات
 اوّل: ۵۰؍ بیڈ پر مشتمل ۵؍منزلہ خواجہ غریب نوازؒ چیری ٹیبل ہاسپٹل کا آغاز ۳۱؍اگست سے ہوگا۔ نا منافع نا نقصان طرز پراس ہاسپٹل میں طبّی خدمات فراہم کی جائیں گی۔یہ ہاسپٹل مالیگاؤں میں شہید عبدالحمید روڈ پر واقع مسجد اہل سنّت یارسول اللہؐ  کے پاس واقع ہے۔تعمیری کام مکمل ہوگیا ہے۔باضابطہ افتتاح کی رسم ادائیگی کے ساتھ یہاں سے خدمات شروع کردی جائیں گی۔
دوّم: سادگی و مسنون طریقے سے نکاح کے عمل کو فروغ دینے کیلئے ۱۰۰؍جوڑوں کے نکاح کروائے جائیں گے۔اس کیلئے مسجد اہل سنّت یارسول اللہ ؐمیں واقع دفتر عالمی تحریک سُنّی دعوتِ اسلامی میں جوڑوں کے اندراج کئے جارہے ہیں۔
سوّم:۲۶؍اگست بروز منگل بعد نماز عشاء مسجد اہل سنت یارسول اللہ ؐمیں میلاد خوانی مقابلہ ہوگا۔اس کے  فارم ۲۲؍ اگست تک جمع کروائے جا چکے ہیں۔  اول انعام ۳۱؍ ہزار روپے نقد، دوم انعام ۲۱؍ ہزار روپے نقد اور سوم انعام ۱۱؍ ہزارروپے نقد دیا جائے گا۔
چہارم: ۲۹؍اگست بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء حراانگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں میں کُل ہند نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ اس میں شکیل عارفی(فرخ آباد) ،غلام نور مجسم(اُنّاؤ)،سردار سلیم (حیدرآباد) ، فاروق رضا(شیگاؤں) اور مقامی منتخب شعرائے کرام شریک ہوں گے۔
پنجم: نعتیہ انعامی مقابلہ صرف ۱۲؍سے ۴۰؍سال کی عمر کے مرد حضرات کیلئے ہوگا۔ اس کیلئے ۲۲؍اگست کو مرکز سنی دعوتِ اسلامی میں آڈیشن لیاگیا۔مقابلہ ۲۸؍اگست بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد اہل سنت یارسول اللہؐ میں ہوگا۔اول انعام عمرہ کی سعادت ،دوم انعام: ۲۱؍ہزار روپے نقد اور سوم انعام ۱۱؍ ہزارروپے دئے جائیں گے۔
 اسی طرح سنی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام تیسرا آل مالیگاؤں سیرت کوئز کمپٹیشن ہوچکا ہے۔ اس کے نتائج کے اعلانات اور تقسیم انعامات ۲۷؍اگست بدھ کی صبح ساڑھے ۱۰؍ بجے حراانگلش میڈیم اسکول میں ہوں گے۔اول انعام عمرہ، دوم:ای بائیک،سوم:لیپ ٹاپ، چہارم: سائیکل ، پنجم:ٹیب دئے جائیں گے۔اس موقع پر جمیل رضوی ،نعیم نوری،نور محمد بھائی، رضوان میمن شیخا وغیرہ موجود تھے۔ ان تمام امور کی تیاریاں زور وشور کے ساتھ جاری ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK