Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنجے لیلا بھنسالی کی’’ لو اینڈ وار‘‘اگلے سال ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی

Updated: April 17, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

سنجے لیلا بھنسالی کی انتہائی متوقع فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آ گئی ہے۔ رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی اداکاری سے سجی یہ فلم ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کا سیدھا مقابلہ رشبھ شیٹی کی فلم’’دی پرائیڈ آف بھارت: چھترپتی شیواجی‘‘سے ہوگا، جس سے باکس آفس پر زبردست ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Love And War Cast.Photo:Insta
لواینڈ وار کاسٹ۔ تصویر:انسٹا

سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم’’لو اینڈ وار‘‘ کے حوالے سے زبردست چرچا ہے۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ کو لے کر کافی عرصے سے تجسس برقرار تھا، لیکن اب میکرز نے اسے واضح کر دیا ہے۔ لوگوں کو امید تھی کہ فلم اسی سال ریلیز ہوگی، مگر ایسا نہیں ہوگا۔ اب یہ فلم  ۲۰۲۷ء کے ابتدائی مہینے میں سنیما گھروں میں آئے گی۔ اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bhansali Productions (@bhansaliproductions)


’’لو اینڈ وار‘‘کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان ہو چکا ہے، یہ فلم ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی۔ اگرچہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ فلم اسی سال آئے گی، مگر اب اصل تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ بھنسالی پروڈکشن نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی معلومات دی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم رشبھ شیٹی کی آنے والی فلم’’دی پرائیڈ آف بھارت: چھترپتی شیواجی مہاراج ‘‘سے ٹکرائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:’’سپر ماریو گلیکسی مووی‘‘ کا ۱۲؍ دن میں ۶۲۹؍ ملین ڈالر کا بزنس

زبردست مقابلہ ہوگا
اطلاعات کے مطابق’’لوو اینڈ وار‘‘ کا ۹۰؍فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ فلم کی کاسٹ کے تعلق سے لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم محبت کے مثلث (لو ٹرائینگل) پر مبنی ہے۔ اب رشبھ شیٹی کی فلم کے ساتھ اس کا مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا۔’’لو اینڈ وار‘‘ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے، جس کا اعلان ۲۰۲۴ء میں کیا گیا تھا۔ یہ فلم ہندی کے ساتھ ساتھ تمل اور تیلگو میں بھی ڈب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے ایران جنگ کو ’’چھوٹا سا رخ بدلنا‘‘ قرار دیا، جلد خاتمے کا دعویٰ


 ۸۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار 
دوسری جانب سندیپ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’دی پرائیڈ آف بھارت: چھترپتی شیواجی‘‘ کا پوسٹر بھی جاری ہو چکا ہے۔ اس فلم میں شیفالی شاہ اور زانائی بھوسلے بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل رشبھ شیٹی ’’کانتارا چیپٹر ۲‘‘میں نظر آئے تھے اور فلم نے زبردست کمائی کی تھی، جس نے۸۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا تھا۔ دونوں فلموں میں شاندار اداکار شامل ہیں، اس لیے یہ مقابلہ ناظرین کے لیے ایک زبردست تجربہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK