فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس حملہ کا مقصد کیا تھا، مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ایک اہم ثقافتی مرکز ہے اور یہاں متعدد ایرانی سیکوریٹی ایجنسیاں واقع ہیں
EPAPER
Updated: February 20, 2023, 3:17 PM IST | Damascus
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس حملہ کا مقصد کیا تھا، مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ایک اہم ثقافتی مرکز ہے اور یہاں متعدد ایرانی سیکوریٹی ایجنسیاں واقع ہیں
:اسرائیل نے اتوار کے روز علی الصباح شام کے دارالحکومت دمشق کے وسط میں واقع کفر سوسا محلے میں ایک عمارت کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔ جس میں۱۵؍ افراد ہلاک اور ۱۰؍ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور حکام نے بتایا کہ میزائل حملہ ایرانی تنصیبات کے قریب بھاری حفاظتی حصار والے ایک بڑے سیکوریٹی کمپلیکس کے قریب کیا گیا۔
حملہ کہاں اور کب کیا گیا؟
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ میں ۱۵؍ افراد زخمی اور۵؍ جاں بحق ہوگئے جبکہ سیریین آبزرویٹری کے مطابق اس حملے میں۱۵؍ افراد جاں بحق اور ۱۰؍ سے زائد زخمی ہوگئے۔جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہاں سرکاری فوجیں اور عمارتیں زیادہ تعداد میں ہونے کی وجہ سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات تھے اور ممکنہ طور پر نشانہ بھی ایک سرکاری عمارت تھی۔ایک پولیس اہلکار نے سرکاری میڈیا پر بتایا کہ حملہ کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بیان دینے سے انکار کیا
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس معاملے سے متعلق رد عمل دینے سے انکار کر دیا۔فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے آدھی رات کے بعد دارالحکومت کے کئی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کئے ، جس میں متعدد ہلاکتیں اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں،جبکہ متعدد رہائشی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔فوج نے اپنے ایک جاری بیان میں کہاکہ حملے نے متعدد شہریوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا اور دمشق اور اس کے گرد و نواح کے متعدد محلوں میں تباہی مچائی ہے ۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا اس حملہ کا مقصد کسی مخصوص شخصیت کو نشانہ بنانا تھا۔یہ بھاری پولیس سیکوریٹی والا علاقہ ہے جہاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ایک اہم ثقافتی مرکز سمیت متعدد ایرانی سیکوریٹی ایجنسیاں واقع ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل تقریباً ایک دہائی سے شام میں فضائی حملے کر رہا ہے، اسرائیلی حکام نے مخصوص کارروائیوں کی ذمہ داری شاذ و نادر ہی تسلیم کی ہے۔اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں شام کے ہوائی اڈوں اور ایئر بیس پر حملے تیز کر دئیے ہیں،اسرائیلی فوجی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کا مقصد شام میں ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت کو کم کرنا تھا۔