Inquilab Logo

ملک میں کورونا انفیکشن کے۱۷؍ہزار۳۳۶؍نئے معاملات

Updated: June 25, 2022, 12:29 PM IST | Agency | New Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق ۱۹۶ء۷۷؍ کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں،۲۴؍گھنٹوں میں ۴؍لاکھ ۱۰؍ہزارکووڈ ٹیسٹ کئے گئے

 Children over the age of 12 are also being vaccinated.Picture:INN
؍۱۲؍سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو بھی ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

ملک میں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا وائرس  کے۱۷۳۳۶؍ نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر ۴؍کروڑ ۳۰؍ لاکھ ہو گئی ہے  جبکہ اب تک اس خطرناک  وبا سے مرنے والوں کی تعداد  ۵؍لاکھ ۲۵؍ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح۷؍بجے تک ۱۹۶ء۷۷؍ کروڑ کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں۱۳؍لاکھ سے زائد ویکسین دی گئی ہیں۔   ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد۸۸۲۸۴؍ ہے اورفعال معاملوں کی شرح ۰ء۲۰؍فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح ۳ء۹۴؍ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ۲۴؍گھنٹوں میں اس وبا کی وجہ سے مزید۱۳؍افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۵؍لاکھ ۲۵؍ ہزار ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح ۱ء۲۱؍ فیصد ہے۔ اسی مدت میں۱۳۰۲۹؍ مریض کووڈ سے صحت یاب   ہوئے ہیں۔ اب تک کل ۴؍کروڑ ۲۷؍لاکھ ۴۸؍ہزار افراد کووڈ سے  شفایاب  ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح۹۸ء۵۹؍ فیصد ہے۔ گزشتہ۲۴؍گھنٹوں میں ملک میں ۴؍لاکھ ۱۰؍ہزارکووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل۸۵ء۹۸؍ کروڑ کووڈ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ مہاراشٹر میںفعال معاملوںکی تعداد ۲۲۸؍ بڑھ کر۲۴؍لاکھ ۲۴؍ہزار ہو گئی ہے اور مزید۴۹۸۹؍ افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد ۷۷۷۷۴۸۰؍ تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعدادایک ۴۷؍ہزار ہو گئی ہے۔ کیرالا میں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں۷۱۱؍ کے بڑھنے سے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر  ۲۵۹۱۱؍ ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی۳۱۷۲؍ افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد۶۵؍ لاکھ۱۶؍ ہزار ۷۷۲؍ ہو گئی ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد۶۹؍ ہزار۹۲۴؍ ہو گئی ہے۔   دہلی میںفعال معاملے۷۰۱؍ سے بڑھ کر  ۵۵۷۵؍ہوگئے ہیں۔ ریاست میں مزید ۱۳۳۲؍ افراد نے اس مہلک وائرس کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے شفا پانے والوں کی کل تعداد۱۸؍لاکھ ۹۵؍ہزار ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک۲۶۲۴۲؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کرناٹک میں فعال معاملے۱۷۵؍ سے بڑھ کر۵۰۶۷؍ ہوگئے ہیں۔ اس دوران۶۸۲؍ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات  پانے والوں کی کل تعداد۳۹؍ لاکھ۱۸؍ ہزار۴۵۲؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۱۴۴۰۱؍ ہو گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK