Inquilab Logo

ملک میں تیار آئی فون کی برآمد میں ۱۷۷؍ فیصد کا اضافہ

Updated: November 24, 2023, 12:18 PM IST | Agency | New Delhi

امسال ۷؍ماہ میں مجموعی اسمارٹ فون برآمدمیں آئی فون کی حصہ داری تقریباً ۶۲؍ فیصد اوربقیہ حصہ داری سیمسنگ اور دیگر لوکل برانڈ کے اسمارٹ فون کی رہی۔

Employees can be seen working at an ongoing iPhone production factory in India. Photo: INN
ہندوستان میں جاری ایک آئی فون پروڈکشن فیکٹری میں ملازمین کام کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

 جاری مالیاتی سال کے پہلے ۷؍ ماہ (اپریل سے اکتوبر) میں  ایپل اِن کارپوریشن نے ہندوستان سے ۵؍ ارب ڈالر سے زیادہ قیمت کے آئی فون برآمد کئے ہیں ۔ ملک سے آئی فون کا یہ ایکسپورٹ پچھلے سال اپریل اکتوبر ۲۰۲۲ء میں ٹھیکے پر آئی فون بنانے والی ۳؍ کمپنیوں  کے ذریعے ملک سے ۱ء۸؍ ارب ڈالر قیمت کے ہینڈسیٹ ایکسپورٹ کئے تھے۔ آئی فون کے ایکسپورٹ میں بڑی تیزی کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس سال اپریل سے اکتوبر تک تقریباً ۸؍ ارب ڈالر کے اسمارٹ فون کا ایکسپورٹ ہوگا یعنی ہر مہینے اوسطاً ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسمارٹ فون برآمد کئے جائیں  گے۔
برآمد میں  کس کی کتنی حصہ داری؟
  پچھلے سال کی اسی مدت میں  صرف ۴ء۹۷؍ ارب ڈالر مالیت کے اسمارٹ فون کا ایکسپورٹ ہوا تھا یعنی اس بار ایکسپورٹ تقریباً ۶۱؍ فیصد بڑھ گیاہے۔ ایپل نے موبائل فون کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تیسرے سال ملک میں اپنا پروڈکشن بڑھایا ہے۔ اسلئے ملک سے برآمد (ایکسپورٹ)   ہونے والے مجموعی اسمارٹ فون میں آئی فون کی حصہ داری تقریباً ۶۲؍ فیصد رہی۔ بقیہ حصہ داری سیمسنگ اور دیگر لوکل برانڈ کے اسمارٹ فون کی رہی۔ مالیاتی سال ۲۰۲۳ءمیں ملک سے کل ۱۱ء۱؍ ارب ڈالر کے اسمارٹ فون کا ایکسپورٹ ہوا تھا، جن میں  آئی فون کی حصہ داری ۴۵؍فیصد تھی۔ مالیاتی سال ۲۰۲۲ء میں  کل ۵ء۸؍ ارب ڈالر کےاسمارٹ فون کا ایکسپورٹ  ہوا ، جن میں  ۲۲؍ فیصد آئی فون کا تھا۔ اس بارے میں پوچھے سوال پر ایپل انکارپوریشن کے ترجمان نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ 
ہندوستان میں  ایپل کے فون کون بنار ہا ہے؟
 ایپل نے موبائل آلات کے لئے ۳۸؍ ہزار ۶۴۵؍ کروڑ روپے کی پی ایل آئی اسکیم کے اعلان کے بعد اسمارٹ فون بنانے پر زور دیا۔ اس کے بعد ہی اس نے بڑے پیمانے پر آئی فون کا ایکسپورٹ بھی شروع کردیا۔ تائیوان کی کمپنیاں  فاکسکون، پیٹراگون اور وسٹران (اسے حال ہی میں ٹاٹاالیکٹرانکس نے خریدلیا ہے) ہندوستان میں  ٹھیکے پر آئی فون بناتی ہیں ۔ ملک میں  آئی فون ۱۱،۱۲،۱۳،۱۴؍ اور حال ہی میں لانچ ہونے والا آئی فون ۱۵؍ بنائے جاتے ہیں ۔
 ایپل کےآئی فون سپلائرس کے نیٹ ورک میں ٹاٹا الیکٹرانکس پہلی ہندوستانی کمپنی ہے۔ اس مہینے کی شروعات میں  ٹاٹا نے ۱۲ء۵؍ کروڑ ڈالر میں وسٹران کی اسمبلی لائن میں  صد فیصد حصہ داری خریدنے کی اسکیم کا اعلان کی اہے۔ ۲۳۔۲۰۲۲ء میں  پیٹراگان اور وسٹران کے ذریعہ بنائے گئے زیادہ تر آئی فون کا ملک سے ایکسپورٹ کیا گیا تھا۔ فاکسکون ہندوستان اور عالمی بازاروں  کیلئے ملک میں آئی فون بناتی ہے۔
 پچھلے سال ملک سے اسمارٹ فون کا ایکسپورٹ ۲۲۔۲۰۲۱ء کے مقابلے میں دگنا رہا تھا۔ جاری مالیاتی سال کے پہلے ۷؍ ماہ میں   اسمارٹ  فون کا ایکسپورٹ پچھلے مالیاتی سال کے ۱۱ء۱؍ ارب ڈالر کے ۷۲؍ فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ پچھلے سال ایپل نے ۵؍ ارب ڈالر کے آئی فون کا ایکسپور ٹ کیا تھا۔ جبکہ اس سال پہلے ۷؍ ماہ میں  ہی کمپنی اس عدد تک پہنچ چکی ہے۔ اگر ایپل پی ایل آئی اسکیم کے تحت اپنا وعدہ پورا کرتی ہے تو مالیاتی سال ۲۰۲۷ء تک اسے ۲۰؍ فیصد آئی فون ہندوستان میں  ہی بنانے ہوں گے۔ مالیاتی سال ۲۰۲۳ء میں  کمپنی نے ۷؍ فیصد آئی فون ہندوستان میں  بنائے تھے، ان میں  سے تقریباً ۶۰؍ سے ۷۰؍ فیصد کا ایکسپورٹ کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK