وزیر تعلیم پردھان کے استعفیٰ پر خاموشی برقرار، سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال کا آج ۹؍واں دن، ۶؍ کلو وزن گھٹ گیا۔
EPAPER
Updated: July 06, 2026, 11:20 AM IST | New Delhi
وزیر تعلیم پردھان کے استعفیٰ پر خاموشی برقرار، سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال کا آج ۹؍واں دن، ۶؍ کلو وزن گھٹ گیا۔
پرچہ لیک اور نظام تعلیم میں خامیوں کے خلاف اتوار کو جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے ۱۶؍ دن اور سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال کے ۸؍ دن مکمل ہوگئے مگر مودی سرکار کی جانب سے نہ دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبہ پر غور کیاگیا نہ مظاہرین کی خبر لی گئی۔ اس دوران سونم وانگ چک کا وزن تقریباً ۶؍ کلو کم ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹیلی گرام پر مرکز مزید سخت، پائریٹیڈ فلم اور او ٹی ٹی مواد فوراً ہٹانے کی ہدایت
سونم وانگ چک کی صحت پر نظر رکھنے والے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری میڈیکل بلیٹن کے مطابق وہ ذہنی طور پر مکمل طور پر ہوش میں ہیں، تاہم بھوک ہڑتال شروع ہونے کے بعد ان کا وزن کم ہو کر۶۰ء۹۵؍ کلو رہ گیا ہے۔ اس بیچ کاکروچ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بار بار امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک ہونے کے واقعات نے طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں سی جے پی کے بانی ابھیجیت دپکے نے بتایا کہ نیٹ کی امیدوار ریا کماری تھاپا، جس نے خود کشی کرلی تھی، کے والدین اتوار کو احتجاجی مقام پر پہنچے۔ ریا کے والد، جو فوج کے سابق اہلکار ہیں، احتجاج میں شریک ہوئے اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ کسی بھی خاندان کو اس طرح کے سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔