امیتابھ بچن آج بھی بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس کے پیچھے ان کی محنت اور لگن کارفرما ہے۔ ان کی محنت ہی ہے جس نے انہیں اس قدر شہرت عطا کی ہے۔
EPAPER
Updated: July 06, 2026, 12:27 PM IST | Mumbai
امیتابھ بچن آج بھی بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس کے پیچھے ان کی محنت اور لگن کارفرما ہے۔ ان کی محنت ہی ہے جس نے انہیں اس قدر شہرت عطا کی ہے۔
امیتابھ بچن آج بھی بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس کے پیچھے ان کی محنت اور لگن کارفرما ہے۔ ان کی محنت ہی ہے جس نے انہیں اس قدر شہرت عطا کی ہے۔ ان کی اس کامیابی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ کوئی بھی رول ادا کرنے سے قبل اس کے تعلق سےپوری تیاری کیا کرتے تھے۔ دوسرا راز یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں ۱۰؍ سے ۱۵؍ فلمیں سائن کرلیا کرتے تھے۔ اس بات کا انکشاف خود انہوں نے اپنے بلاگ میں کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا ’’یہ سب بہت اچھا اور متاثر کن ہے، لیکن پرانے سنہرے دنوں میں جب ہم ایک ہی وقت میں ۱۰؍سے ۱۵؍فلموں میں کام کیا کرتے تھے، اور کئی مرتبہ ایک ہی دن میں ۲؍ یا۳؍فلموں کی شوٹنگ بھی کرتے تھے، تو ایک فلم کے لیے تیاری کرنا اور پھر اسی دن دوسری فلم کے کردار کی تیاری کرنا تقریباً ناممکن ہوتا تھا۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: نندہ اداکاری کے بجائے ’نیتا جی‘ کی معاون لکشمی سہگل کی طرح کیپٹن بننا چاہتی تھیں
انہوں نے مزید لکھا، ’’زیادہ تر مواقع پر جب آپ اسٹوڈیو یا شوٹنگ لوکیشن پر پہنچتے تھے تو ہدایت کار یا ان کے تجربہ کار معاونین ہی آپ کو منظر کی تفصیلات سمجھاتے تھے۔ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آخر آپ ایک ہی دن میں مختلف فلموں کے الگ الگ کرداروں کے درمیان کس طرح خود کو ڈھال لیتے تھے۔ ‘‘امیتابھ بچن نے اپنے مخصوص انداز میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ’’بھائی صاحب، اگر یہ نہ کرتے تو دل میں یہی خوف رہتا تھا کہ معلوم نہیں آئندہ کام ملے گا یا نہیں۔ اس لیے جو کچھ کہا جاتا تھا، اسے پوری پابندی اور محنت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتے تھے۔ پھر مہینوں بعد جب فلم ریلیز ہوتی تھی تو خود بھی بے صبری سے انتظار کرتے تھے کہ آخر ہم نے اس میں کیا کیا ہے اور کس انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ‘‘