بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویرسنگھ آج ۴۱؍برس کے ہوگئے۔ رنویر۶؍جولائی ۱۹۸۵ءکوممبئی میں پیدا ہوئے۔
EPAPER
Updated: July 06, 2026, 12:22 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویرسنگھ آج ۴۱؍برس کے ہوگئے۔ رنویر۶؍جولائی ۱۹۸۵ءکوممبئی میں پیدا ہوئے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویرسنگھ آج ۴۱؍برس کے ہوگئے۔ رنویر۶؍جولائی ۱۹۸۵ءکوممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھونانی اور ماں انجو بھونانی ہیں۔ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہےجس کا نام ریتیکا بھونانی ہے۔ رنویر سنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتےتھے۔ رنویر نے ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، ممبئی کےعلاوہ، انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ سے بیچلرآف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ امریکہ سےممبئی واپس آنے کے بعد انہوں نے کچھ سال اشتہارات سے متعلق کمپنی میں کاپی رائٹر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد جنوری ۲۰۱۰ءمیں انہیں یش راج فلمزکے بینر تلے بننے والی فلم بینڈ باجہ بارات میں آڈیشن کاموقع ملا جس میں انہیں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ ’ڈیبیو ادارکار‘کے ایوارڈ سے نوازے گئے۔ اس فلم کے بعد رنویرسنگھ کا بالی ووڈ کا سفر کافی خوبصورت رہا، جس میں وہ اب تک اپنے مداحوں کوکئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نندہ اداکاری کے بجائے ’نیتا جی‘ کی معاون لکشمی سہگل کی طرح کیپٹن بننا چاہتی تھیں
۲۰۱۲ءمیں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمز کی فلم ’لیڈیز ورسیز رکی بہل‘میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پرکچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ رنویرکی تیسری فلم ’لٹیرا‘ریلیز ہوئی۔ فلم نے باکس آفس پراوسط کامیابی حاصل کی لیکن ان کی اداکاری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ ۲۰۱۳ءمیں رنویر سنگھ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’گولیوں کی راس ليلا۔ رام لیلا‘ریلیز ہوئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی کو ناظرین نےبے حد پسند کیا۔ فلم نے باکس آفس پر ۱۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ ۲۰۱۴ءمیں رنویر سنگھ کو ایک بار پھر یش راج بینر تلے بنی فلم ’غنڈے‘میں کام کرنے کا موقع ملا۔ کوئلہ مافیاکے ارد گرد گھومتی اس فلم میں رنویر نےاپنی چاکلیٹی شبیہ سے ہٹ کرموالی غنڈے کاکردارنبھایا۔ فلم میں ان کا یہ اسٹائل ناظرین نےکافی پسندکیا۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ۲۰۱۵ءمیں ’دل دھڑکنے دو‘ اور’باجی راؤ مستانی‘ جیسی ہٹ فلم ریلیزہوئیں۔ ۲۰۱۸ءمیں سنجے لیلا بھنسالی کی تنازعات میں گھری فلم ’پدماوت‘ ریلیز ہوئی جس میں رنویر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد رنویر سنگھ کی مزاحیہ اور ایکشن سے بھرپور فلم سمبّا ریلیز ہوئی۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: آیوشمان کھرانہ کی فلم ’’موپاپا‘‘۱۹؍ فروری ۲۰۲۷ء کو ریلیزہوگی
رنویر نے۲۰۱۲ءمیں اپنی فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران اپنا دل دپیکا کو دے دیا تھا اورایک طویل محبت کے بعد۲۰۱۸ءمیں دپیکا پڈوکون سےشادی کرلی۔ ۶؍سال کی طویل محبت کے دوران دونوں نےکئی بار کھل کر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ رنویر کی دیگر فلموں میں کِل دل، گلی بوائے، بامبے ٹاکیز، ہے برو، بے فکرے، سوریہ ونشی ہیں۔ فلم’۸۳‘ میں انہوں نے کپل دیو کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ جئیش بھائی زوردار، سرکس، راکی اور رانی کی پریم کہانی، سمبا۲؍اور سنگھم اگین شامل ہیں۔ رنویر کو فلموں میں بہترین اداکاری کےلئےکئی متعدد بار ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔