Inquilab Logo

ممبئی میں پہلی کانکنی کے متعلق اسٹارٹ اپس سمٹ

Updated: May 27, 2023, 11:13 AM IST | New Delhi

آئی آئی ٹی بامبے کے اشتراک سے ہونے والی یہ سمٹ تکنیک پر خاص طور سے توجہ دے گی جس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی

Last year also this summit was organized in which thousands participated
گزشتہ سال بھی اس سمٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں نے شرکت کی تھی

 پارلیمانی امور کوئلے اور کانکنی کے مرکزی وزیر  پرہلاد جوشی پہلی کانکنی اسٹارٹ اپ سمٹ کا افتتاح کریں گے جس کا اہتمام آئی آئی ٹی بامبے کے اشتراک سے کانکنی کی وزارت کی جانب سے کیا جارہا ہے۔یہ سمٹ اکتوبر یا نومبر میں ممبئی میں ہوسکتی ہے۔کانکنی ، کوئلہ اور ریلوے کے وزیر مملکت  راؤ صاحب اس سمٹ کے اختتام اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ منفرد سمٹ اختراع اور تکنیک پر خاص طور سے توجہ دے گی جس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی اور کانکنی اور میٹلرجی کے شعبے میں آٹونومی دینے میں مدد ملے گی اور اس سے تحفظ بھی بڑھے گا۔
 ملک کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہونے کے ساتھ، کان کنی کے شعبے میں چیلنج سے نمٹنے کیلئے اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے کی گنجائش ہے تاکہ کھوج اور کان کنی میں نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھا کر کا نکنی کی صنعت کے عمل کو آسان بنایا جا سکے اور کانکنی میں اضافہ کیا جا سکے۔
 اس تقریب کے دوران، کانکنی کی وزارت کانکنی اور دھات کاری کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کرے گی اور یہ کہ مختلف ٹیکنالوجی سے لیس یہ اسٹارٹ اپ کس طرح کانکنی کے شعبے کی سرگرمیوں میں اپنا تعاون دے سکتے  ہیں اور کانکنی  کے شعبے کی صلاحیت کو بڑھا نے اور کانکنی کے کھوج کے صلاحیتوں  میں تقویت دے سکتے ہیں۔
 اس سربراہ کانفرنس میں معدنیات  کے شعبے کی تلاش   میں  سرکردہ  صنعتوں، مالیاتی اداروں اور بینکوں کے ساتھ بات چیت پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کھوج ، ورچوئل رئیلٹی، آٹومیشن، ڈرون ٹیکنالوجی، کنسلٹنسی وغیرہ کے شعبوں میں کام کرنے والے طلباء اور نوجوان پیشہ ور افراد بھی اس ایونٹ سے مستفید ہوں گے۔ اس سمٹ میں۱۲۰؍ سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور۲۰؍ بڑی صنعتیں شرکت کریں گی۔جدید فنی نمائش، کانکنی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی نمائش، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ٹیکنیکل  مذاکرات اور پینل ڈسکشن، اسٹارٹ اپس کی پریزنٹیشنز، طوفانی اجلاس  منعقد ہونے والی پہلی کانکنی اسٹارٹ اپ سمٹ کی چند اہم جھلکیاں ہیں جوکہ  ہندوستان کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK