Updated: September 13, 2023, 8:07 PM IST
| New Delhi
دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرنے کے نتیجے میں کرنل من پریت سنگھ، میجر ابھیشیک دھونچک اور سپریٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں جاں بحق ہوئے ہیں۔ کرنل من پریت سنگھ آر آر یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر تھے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شب کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج نےایک مشترکہ آپریشن منعقد کیا تھا۔ کمانڈنگ آفیسراور سپریٹنڈینٹ آف پولیس کی قیادت والی فوج کودہشت گردوں کی جانب سے بھاری فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا جس میں ۳؍ افسران بری طرح زخمی ہوئے ہیں
افسران نے مطلع کیا ہے کہ جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ میںدہشت گردوں کی فائرنگ میں جوابی حملہ کے دوران جموں کشمیر پولیس کے سپریٹنڈنٹ، کمانڈنگ آفیسر اور فوج کے ایک میجر کی موت ہوگئی۔ گن فائٹ کے دوران جوابی حملہ کے نتیجے میں کرنل من پریت سنگھ، میجر ابھیشیک دھونچک اور سپریٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں جاں بحق ہوئے ہیں۔ کرنل من پریت سنگھ آرآر یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر تھے۔اس ضمن میں اطلاع ملی ہے کہ ضلع اننت ناگ کے کوک رنگ علاقے میں گھنے جنگلات میں دہشت گردوں کی جانب سے سخت فائرنگ کے دوران پولیس آفیسر کی لاش تحویل میں لی گئی۔ فوج کے ۱۵؍ اہلکاروں کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی، جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ ان افسران میں شامل ہیں جو آپریشن کا جائزہ لینے اور لاشوں کو تحویل میں لینے کیلئے جائے وقوع روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شب کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج نےایک مشترکہ آپریشن منعقد کیا تھا۔ کمانڈنگ آفیسراور سپریٹنڈینٹ آف پولیس کی قیادت والی فوج کو دہشت گردوں کی جانب سے بھاری فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا تھاجن میں سے ۳؍ افسران بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے جگہ پر اچھے سے جگہ کو گھیرا ہواتھا جن کی بھاری فائرنگ کی وجہ سے امدادی فوج فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحویل میں نہیں لیا گیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ یہ پچھلے ۲۴؍ گھنٹوں میں دوسرا انکاؤنٹر ہے۔ اس سے پہلے بھی جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں دہشت گردوں کی جانب سے فائر انکاؤنٹر کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہو اتھا جبکہ ۳؍ زخمی ہوئے تھے۔ اس انکاؤنٹر میں ۲؍ دہشت گردوں کی بھی موت ہوئی تھی۔آپریشن اب بھی جاری ہے۔