ٹرین نمبر ۱۷۶۶۵؍ہر پیر کو اورٹرین نمبر ۱۷۶۶۶؍ہر منگل کو چلائی جائے گی۔ پورنا، بسمت، ہنگولی ڈیکن، واشم، اکولہ، ملکاپور، بھساول، منماڑ، ناسک روڈ، اگت پوری اور کلیان اسٹیشنوں پر ٹھہرے گی۔
EPAPER
Updated: May 18, 2026, 12:12 PM IST | Akola
ٹرین نمبر ۱۷۶۶۵؍ہر پیر کو اورٹرین نمبر ۱۷۶۶۶؍ہر منگل کو چلائی جائے گی۔ پورنا، بسمت، ہنگولی ڈیکن، واشم، اکولہ، ملکاپور، بھساول، منماڑ، ناسک روڈ، اگت پوری اور کلیان اسٹیشنوں پر ٹھہرے گی۔
ناندیڑ سے ہنگولی، واشم اور اکولہ کے راستے براہِ راست ممبئی جانے والی نئی ریل سروس کے مطالبے کو آخرکار کئی برس بعد کامیابی ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حضور صاحب ناندیڑ اسٹیشن اور ایل ٹی ٹی ممبئی کے درمیان دو نئی ہفتہ وار ایکسپریس ٹرینوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس سے اکولہ، واشم، ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع کے مسافروں کو ممبئی کے لیے براہِ راست ریلوے رابطہ ملے گا، جو مسافروں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔
ہفتے میں دو دن چلیں گی یہ نئی ٹرینیں
لوک ستہ کی رپورٹ کے مطابق ریلوے وزارت نے حضورصاحب ناندیڑ اور لوکمانیہ تلک ٹرمنس (ایل ٹی ٹی)، ممبئی کے درمیان اکولہ- بھساول- کلیان روٹ پر دو نئی ہفتہ وار ایکسپریس ٹرینوں کی منظوری دی ہے۔ یہ ایکسپریس ٹرینیں ہفتے میں دو دن چلیں گی۔
ٹرین نمبراور روانگی کا وقت
ٹرین نمبر۱۷۶۶۵: ۲۵؍مئی سے ہر پیر کو ناندیڑ سے رات ۱۵:۲۱؍ بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن منگل کو دوپہر۴۰:۱؍بجے ایل ٹی ٹی ممبئی پہنچے گی۔ انڈین ریل انفو ویب سائٹ کے مطابق اس کا روٹ یہ ہوگا: حضور صاحب ناندیڑ، پورنا جنکشن، بسمت، ہنگولی ڈیکن، واشم، اکولہ، ملکاپور، بھساول، چالیس گاؤں، منماڑ، ناسک روڈ، اگت پوری، کلیان، ممبئی ایل ٹی ٹی
ٹرین نمبر۱۷۶۶۶: ۲۶؍ مئی سے ہر منگل کو ایل ٹی ٹی ممبئی سے صبح۱۰:۹؍ بجے روانہ ہوگی اور بدھ کی صبح۱۰:۸؍ بجے ناندیڑ پہنچے گی۔ انڈین ریل انفو کے مطابق اس کا روٹ یہ ہوگا: ممبئی ایل ٹی ٹی، کلیان، اگت پوری، ناسک روڈ، منماڑ، چالیس گاؤں، بھساول، ملکاپور، اکولہ، واشم، ہنگولی ڈیکن، بسمت، پورنا جنکشن، حضور صاحب ناندیڑ
ٹرین نمبر۱۷۶۶۷: ۲۰؍ مئی سے ہر بدھ کو ناندیڑ سے رات۱۵:۹؍ بجے روانہ ہوگی اور جمعرات کو دوپہر ایک بجے ایل ٹی ٹی پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھئے: امتحانی ادارہ یہ ضمانت کب دیگا کہ اب پرچہ لیک نہیں ہوگا؟
ٹرین نمبر۱۷۶۶۸، ۲۱؍ مئی سے ہر جمعرات کو ایل ٹی ٹی سے صبح۱۰:۹؍ بجے روانہ ہوگی اور جمعہ کی صبح۹؍بجے ناندیڑ پہنچے گی۔
اکولہ میں یہ ٹرینیں کب پہنچیں گی اور کب نکلیں گی؟
ٹرین نمبر۱۷۶۶۵/۱۷۶۶۷ اکولہ اسٹیشن پر رات۳۵:۳؍ بجے پہنچے گی اور۴۰:۳؍ بجے روانہ ہوگی۔
جبکہ ٹرین نمبر۱۷۶۶۶/۱۷۶۶۸ رات۳؍ بجے اکولہ پہنچے گی اور۰۵:۳؍ بجے روانہ ہوگی۔
لوک ستہ کی رپورٹ کے مطابق پورنا، بسمت، ہنگولی ڈیکن، واشم، اکولہ، ملکاپور، بھساول، منماڈ، ناسک روڈ، اگت پوری اور کلیان اسٹیشنوں پر یہ ٹرینیں رکیں گی۔
رکن پارلیمنٹ انوپ دھوترے نے کہا کہ ناندیڑ سے اکولہ کے راستے ممبئی کے لئے ٹرین شروع کرنے کا مطالبہ کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں ریلوے وزارت کے ساتھ مسلسل پیروی کی گئی، جس کے بعد آخرکار دو ایکسپریس ٹرینوں کو منظوری ملی۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرینوں سے زائرین، طلبہ اور تاجروں کو ممبئی کے لیے براہِ راست سفر کی سہولت ملے گی، اور شہریوں کو اس نئی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔