Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ پیپرلیک تنازع کے درمیان این ٹی اے میں انتظامی رد وبدل

Updated: May 18, 2026, 1:01 PM IST | New Delhi

مرکزی حکومت نے۴؍ سینئر عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دی جن میں ۲؍ جوائنٹ سیکریٹری اور ۲؍ جوائنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

Student protests against NTA continue. Photo: INN
این ٹی اے کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ تصویر: آئی این این

نیٹ پیپر لیک تنازع کے درمیان، مرکزی حکومت نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) میں ۴؍ سینئر عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں ۲؍ جوائنٹ سیکریٹری اور ۲؍ جوائنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں ۔ یہ تقرریاں محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ(ڈی او پی ٹی)نے کابینہ کی تقرری کمیٹی کی منظوری کے بعد کی ہیں۔ واضح رہےکہ این ٹی اے ایک سرکاری ادارہ ہے جو ملک میں داخلے کے بڑے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے جیسے نیٹ، جے ای ای وغیرہ۔ یہ تنظیم اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے تحت کام کرتی ہے۔ اب اس تنظیم میں ۲؍ جوائنٹ سیکریٹری سطح کے افسران کی تقرری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بیٹے کیخلاف لُک آؤٹ نوٹس، مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے استعفیٰ کی مانگ

پہلی افسر انوجا باپٹ ہیں جو۱۹۹۸ء بیچ کی آئی ایس ایس (انڈین ا سٹیٹسٹیکل سروس) کی افسر ہیں۔ دوسری افسر روچیتا وج ہیں جو۲۰۰۴ء بیچ کی انڈین ریوینیو سروس افسر ہیں۔ این ٹی اے میں ۲؍ افسران کو جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تفویض کابینہ کی تقرری کمیٹی نے کی تھی جو سول سروسیز بورڈ کی نگرانی کرتی ہے۔ پہلے آکاش جین ہے جو۲۰۱۳ء بیچ کا آئی آر ایس افسر ہے۔ انہیں لیٹرل شفٹ کے ذریعے این ٹی اے میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے یعنی ایک سرکاری محکمے سے دوسرے میں منتقل کیاگیا ہے۔ ان کی مدت ملازمت۴؍ دسمبر۲۰۲۹ء تک ہوگی۔ دوسرے نمبر پر آدتیہ راجندر بھوجگڑیا ہیں جو۲۰۱۳ء بیچ کے آئی اے اینڈ اے ایس افسر ہیں۔ انہیں لیٹرل شفٹ کے ذریعے این ٹی اےمیں جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی تعینات کیا گیا ہے اور ان کی مدت ملازمت۱۶؍مئی ۲۰۲۸ء تک ہوگی۔ یہ اسائنمنٹ سینٹرل اسٹافنگ اسکیم کے تحت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے کیا ہے۔ اے سی سی اعلیٰ ترین حکومتی کمیٹی ہے جو سینئر عہدیداروں کی برطرفی کی منظوری دیتی ہے۔ اس میں وزیراعظم کا کردار ہے۔ یہ حکم محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ نے جاری کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK