گردےخراب ہونےکےباوجود خدیجہ شیخ ۵۳؍فیصد اور اپنی بیٹی کے ساتھ خود اسکول جا نے والی غوثیہ شیخ نے ۶۱؍فیصدمارکس حاصل کئے۔
EPAPER
Updated: May 09, 2026, 2:49 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
گردےخراب ہونےکےباوجود خدیجہ شیخ ۵۳؍فیصد اور اپنی بیٹی کے ساتھ خود اسکول جا نے والی غوثیہ شیخ نے ۶۱؍فیصدمارکس حاصل کئے۔
امسال ایس ایس سی امتحان ایسی طالبات نے بھی شرکت کی تھیں جو بیماری، گھریلو مسائل اور مشکل حالات کے باوجود پڑھائی کی تھیں۔ جمعہ کوجب نتائج ظاہر کئے گئے تو یہ طالبات بھی نمایاں نمبروں سے کامیاب ہوئیں۔
مدنپورہ کی رہنے والی ۱۵؍ طالبہ خدیجہ محمد ارشاد شیخ دونوں گردے خراب ہونے سے متواتر ڈائیلاسس کروانا پڑتا ہے جبکہ باندرہ کی رہنے والی ۲۲؍ سالہ غوثیہ شیخ جو اپنی ۵؍سالہ بیٹی کے ساتھ خود بھی اسکول جاتی تھیں ۔ ان دونوں کی تفصیلات ایس ایس سی امتحان کے دوران انقلاب کے شمارے میں شائع ہوچکی ہیں۔
خدیجہ محمدارشاد شیخ نے ۵۳؍ فیصدمارکس سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ اپنی کامیابی پر بہت مسرور ہیں اور اپنی بیماری کے باوجود آگے پڑھنے کاجذبہ رکھتی ہیں ۔ ان کا سائنس فیکلٹی میں داخلہ لینے کا ارادہ ہے۔
غوثیہ شیخ نے تمام گھریلو ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے دسویں جماعت کی پڑھائی کی تھی۔ وہ اپنی بیٹی کے اسکول، اسی کے ساتھ پڑھائی کرنے جاتی تھیں ۔ انہیں دسویں کے امتحان میں ۶۱؍فیصد مارکس ملے ہیں۔ فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے پر وہ بہت خوش ہیں ۔ دسویں پاس کرنا ان کا ایک مشن تھا جس میں انہیں کامیابی ملی ۔