Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ایس سی امتحان میں ممبئی ڈویژن کا نتیجہ ۹۴؍فیصد رہا

Updated: May 09, 2026, 2:56 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ایک ہزار ۴۶۱؍ اسکولوں کے نتائج صدفیصدرہے جن میں ممبئی کے ۵۹۵؍ اسکول بھی شامل ہیں۔ مغربی مضافاتی علاقوں کے سب سے زیادہ ۲۹۵؍ اسکولوں کے تمام طلبہ کامیاب ہوئے۔

Students and their colleagues celebrating after scoring high marks in the SSC exam. Photo: INN
ایس ایس سی امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے ساتھی خوشیاں مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن ( ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای) کی جانب سے فروری- مارچ ۲۰۲۶ء میں منعقد ہ ایس ایس سی کے امتحانات کے نتائج جمعہ کو صبح ساڑھے ۱۱؍بجے ظاہر کردیئے گئے۔ بورڈ کے چیئرمین ٹریگن کلکرنی نے نتائج کے تفصیلات فراہم کیں جس میں پاس فیصد، ڈویژن کے اعتبار سے پیش کی گئی کارکردگی اور مجموعی اعداد و شمار شامل ہیں۔ تمام ۹؍ ڈویژن میں کوکن اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے۶۲ء۹۷؍ فیصد کامیابی کے ساتھ سرفہرست رہا۔ ممبئی۹۷ء۹۴؍ فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ امسال ریاستی سطح پر ایس ایس سی کا نتیجہ۰۹ء۹۲؍فیصد رہا۔ ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی ماری ۔ ۹۴ء۹۶؍ فیصد لڑکیاں اور۵۶ء۸۹؍فیصد لڑکے پاس ہوئے۔ 
ممبئی بورڈ کے ایس ایس سی امتحان کے نتائج 
ریاست کے ۶؍ہزار ۶۱۲؍ اسکولوں نے ۱۰۰؍ فیصد نتائج حاصل کئے جن میں ممبئی ڈویژن کے ایک ہزار ۴۶۱؍ اسکول شامل ہیں۔ ان اسکولوں کے نتائج ۱۰۰؍ فیصد رہے۔ ان میں ممبئی ضلع کے ۵۹۵؍ اسکول ہیں جن کا رزلٹ ۱۰۰؍فیصد آیا ہے۔ ممبئی ضلع میں بھی مغربی مضافاتی علاقوں میں سب سے زیادہ ۲۹۵؍ اسکولوں نے ۱۰۰؍ فیصد نتائج حاصل کئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایس ایس سی امتحان میں مدارس کے طلباء کی بھی شاندار کامیابی

واضح رہے کہ دسویں جماعت کے امتحان میں طلبہ کے نتائج کے ساتھ ا سکولوں کے نتائج بھی اب اہمیت اختیار کر رہے ہیں ۔ والدین اپنے بچوں کا داخلہ ان اسکولوں میں کرانا پسندکر رہے ہیں جن کے نتائج ۱۰۰؍فیصد آتے ہیں۔ اس لئے اسکول بھی دسویں جماعت میں اچھے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 
ممبئی ڈویژن کے ایک ہزار۶۴۱؍ اسکولوں نے ۱۰۰؍فیصد نتائج حاصل کئے۔ ممبئی ڈویژن میں ممبئی ضلع کے سب سے زیادہ ۵۹۵؍ اسکولوں نے ۱۰۰؍ فیصد نتائج حاصل کئے۔ ان میں مغربی مضافاتی علاقوں کے ۲۵۹؍ اسکولوں نے ۱۰۰؍ فیصد نتائج حاصل کئے۔ اس کے بعد ممبئی شہر میں ۱۷۶؍ اور مشرقی مضافات میں ۱۶۰؍ اسکول ہیں جن کے نتائج ۱۰۰؍ فیصد آئے۔ 
تھانے ضلع کے ۴۴۲؍ اسکولوں کے نتائج صدفیصد رہے
ممبئی کے بعد تھانے ضلع کے اسکولوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تھانے ضلع کے ۴۴۲؍ اسکولوں نے صد فیصد نتائج حاصل کئے۔ ان میں تھانے اور نوی ممبئی کے۱۴۳؍ اسکول شامل ہیں ۔ اس کے بعد ڈومبیولی میں ۹۶، بھائندر میں ۶۸، بدلاپور میں ۴۳، مرباڈ میں ۲۸، الہاس نگر اور بھیونڈی کے ۱۸؍ اسکولوں اور کلیان تعلقہ کے ۱۳؍ اسکولوں نےصد فیصد نتائج حاصل کئے۔ 
پال گھر ضلع کے نتائج
پال گھر کے ۱۵۲؍ اورپال گھر ضلع کے نالاسوپارہ کے ۹۱؍ اسکولوں کے نتائج بھی صدفیصد آئے۔ اس کے بعد بوئیسرکے ۳۶، دہانو کے ۱۵، جواہر کے ۱۰، واڑہ کے ۸؍ اور موکھڑا، وکرم گڑھ اور تلاسری کے ۷، ۷؍ اسکولوں کے نتائج بھی صد فیصد آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK