Inquilab Logo

آکسیجن کے کم پریشر کی وجہ سے دہلی کے اسپتال میں ٢٠ کووڈ مریض ہلاک

Updated: April 24, 2021, 12:40 PM IST | Delhi

جے پور گولڈن اسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ڈی کے بلوجا کے مطابق اسپتال میں ،٣.٥ میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی کل شام پانچ بجے تک پہنچنی تھی۔ لیکن یہ آدھی رات کے آس پاس پہنچی جس کی وجہ سے ٢٠ مریضوں کو مَوت کے مُن٘ھ میں جانا پڑا

Jaipur Golden Hospital (Pic:INN)
(جے پور گولڈن ہسپتال (تصویر :آی این این

جے پور گولڈن اسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ڈی کے بلوجا کے مطابق اسپتال میں ،٣.٥ میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی کل شام پانچ بجے تک پہنچنی تھی۔ لیکن یہ آدھی رات کے آس پاس  پہنچی جس کی وجہ سے ٢٠ مریضوں کو  مَوت کے مُن٘ھ میں جانا پڑا-انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے کم سے کم٢١٥ کووڈ  مریضوں کو تشویشناک اور آکسیجن کی اشد ضرورت ہے۔کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان متعدد اسپتالوں نے ، پچھلے تین دن کے دوران ، آکسیجن کی فراہمی ، بستروں اور دوائیوں کے بحران کو ظاہر کیا ہے۔

اس سے قبل سر گنگا رام اسپتال میں ٢٤ گھنٹے کی مدت میں٢٥ کے قریب کووڈ -١٩  مریض فوت ہوگئے تھے-اسپتال  نے جمعرات کی شام آکسیجن کی فراہمی کی فوری ضرورت کے لئے خطرے کی گھنٹی اٹھا دی تھی کیونکہ اسپتالوں میں داخل ١٤٠ سے زیادہ شدید مریض وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی مدد پر تھے۔جے پور گولڈن اسپتال کے ساتھ ، مولچند اسپتال ، ایس جی آر ایچ ، بٹرا اسپتال نے سنیچر کے روز ایس او ایس پیغامات بھیجے جس میں آکسیجن کی کمی کی اطلاع دی گئی ہے اور اتھارٹی سے جلد از جلد اس کا بندوبست کرنے کی اپیل کی گئی۔صبح کے وقت ، بٹرا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس سی ایل گپتا نے بتایا کہ "اسپتال میں٣٥٠ مریضوں کے لئے ایک گھنٹہ آکسیجن باقی ہے۔ جس کے  بعد 500 لیٹر آکسیجن ہسپتال میں فراہم کی گئی تھی۔ڈاکٹر گپتا نے آئی اے این ایس کو بتایا ، "ہمیں تَقْرِیباً١٢ گھنٹوں تک التجا کرنے کے بعد صرف٥٠٠ لیٹر آکسیجن ملا ہے ، جو کے ہماری روزانہ کی آٹھ ہزار لیٹر کی ضرورت سے کافی کم ہے- ہمارے ٣٥٠  مریض ہیں اور سپلائی کی عدم فراہمی کی عدم موجودگی میں ان کا علاج کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔"صبح گیارہ بجے کے قریب ، ایس جی آر ایچ اسپتال نے بیان دیا  کیا کے ان کے پاس اس وقت صرف آخری ١٥ منٹس کی ہی آکسیجن باقی رہ گی ہیں-"

گذشتہ شام دہلی میں ٣٤٨  اموات کووڈ  سے منسلک تھیں ، جو اب تک کے ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔اسی کے ساتھ شہر میں ٢٤٣٣١  نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK