Inquilab Logo Happiest Places to Work

کینسر کی امداد جمع کرنیوالا ۲۰؍ سالہ امریکی انفلوئنسر اب بھی چلی میں پھنسا ہے

Updated: August 14, 2025, 6:04 PM IST | Chile

چلی کے انٹارکٹیکا والے علاقے میں امریکی نوعمر اِنفلوئنسر ایتھن گو جون سے پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق انہوں نے غلط فلائٹ پلان دے کر اپنا چھوٹا طیارہ غیر قانونی طور پر اتارا۔ پیرکو ایک جج نے ایک معاہدے کے تحت یہ الزامات ختم کر دیئے۔ معاہدے کے تحت ایتھن گو کو ۳۰؍دن کے اندر بچوں کے کینسر فاؤنڈیشن کو۳۰؍ ہزار ڈالر عطیہ کرنا ہوگا اور ملک چھوڑنا ہوگا۔

Ethan Guo with his plane. Photo: INN.
ایتھن گو اپنے طیارے کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

چلی کے انٹارکٹیکا والے علاقے میں امریکی نوعمر اِنفلوئنسر ایتھن گو جون سے پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق انہوں نے غلط فلائٹ پلان دے کر اپنا چھوٹا طیارہ غیر قانونی طور پر اتارا۔ ایتھن گو نے گزشتہ سال یہ سفر شروع کیا تھا تاکہ وہ سب سے کم عمر شخص بن سکیں جو تنہا اُڑان بھر کر ساتوں براعظموں کا سفر کرے اور بچوں کے کینسر کی ریسرچ کیلئے فنڈز جمع کرے۔ اس سفر کے حصے کے طور پر، ایشیائی نژاد امریکی نوجوان کا منصوبہ انٹارکٹیکا جانے کا بھی تھا لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اُس نے’’غلط فلائٹ پلان کا ڈیٹا‘‘ دیا۔ پراسیکیوٹرز نے کہا کہ اسے صرف پونٹا آریناس کے اوپر سے اُڑان بھرنے کی اجازت ملی تھی لیکن وہ مزید جنوب کی طرف جاتا رہا اور اپنے سیزنا۱۸۲؍ کیو ایک سنگل انجن لائٹ ایئرکرافٹ جو اپنی ہمہ جہتی کیلئے مشہور ہے، میں انٹارکٹیکا کی طرف بڑھ گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ کے حالات پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اسرائیل کولتاڑا

۲۹؍جون کو گو پر زمینی کنٹرول کو غلط معلومات فراہم کرنے اور بغیر اجازت لینڈنگ کرنے کا الزام لگایا گیا لیکن پیر کو ایک جج نے یہ الزامات اُس کے وکلاء اور چلی کے پراسیکیوٹرز کے ساتھ ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ختم کر دیئے۔ اس معاہدے کے تحت نوجوان کو۳۰؍ دن کے اندر بچوں کے کینسر فاؤنڈیشن کو ۳۰؍ہزار ڈالر کا عطیہ دینا ہوگا تاکہ مقدمے سے بچ سکے۔ اُسے ملک چھوڑنا ہوگا جیسے ہی حالات اجازت دیں، اور تین سال تک چلی کے علاقے میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK