اسٹارٹ اپ ایپ ’’لنک اَپ کمیونٹیز‘‘ کے بانی عامر خان اعلیٰ پولیس آفیسر اے اے خان(مرحوم) کے نواسے ہیں، سرکار نے ۲۰؍ لاکھ کی گرانٹ دی۔
EPAPER
Updated: May 23, 2026, 12:32 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
اسٹارٹ اپ ایپ ’’لنک اَپ کمیونٹیز‘‘ کے بانی عامر خان اعلیٰ پولیس آفیسر اے اے خان(مرحوم) کے نواسے ہیں، سرکار نے ۲۰؍ لاکھ کی گرانٹ دی۔
محکمہ پولیس سے وابستہ سابق اعلیٰ پولیس آفیسراور اے ٹی ایس کےبانی مرحوم آفتاب احمد خان (اے اے خان) کے ۲۱؍سالہ نواسے عامر خان نے اعلیٰ تعلیم مکمل کر کے عملی زندگی میں قدم رکھنے والے نوجوانوں کی رہنمائی، سرپرستی اور حوصلہ افزائی کیلئے ’’لنک اَپ کمیونٹیز‘‘ نامی ایپ متعارف کرایاہے۔ جس کے معرفت کریئر کاآغاز کرنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اسٹارٹ اَپ کے دورانیہ میں مایوسی اور نااُمیدی کا شکار نہ ہوں۔ عامر خان اور ان کے ۲؍ساتھیوں ، ویدانت لکشمن اور دیوماوانی نے اس ایپ کی تیاری میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ ان کی انوکھے اور جدید طرزکی اختراعی ایپ کو حال ہی میں سرکاری ’ اٹل انکیوبیشن سینٹر‘ کی جانب سے منعقدہ مقابلہ میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ساتھ ہی ۲۰؍ لاکھ روپے کی گرانٹ بھی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: الہاس نگر فائرنگ معاملہ: ۲؍ افراد کے قتل میں ملوث اہم ملزم پولیس کی گرفت میں
عامر خان کے مطابق ’’ ان کا اسٹارٹ اپ، لنک اَپ کمیونٹیز نئی دوستی کی راہ ہموار کرنے پر مبنی تقریبات کا انعقادکرتاہے، ساتھ ہی جو نوجوان اپنی عملی زندگی کے آغاز سے متعلق تذبذب میں مبتلا ہوتے ہیں ، اپنے کریئر کے بارے میں ڈر وخوف کا شکارہوتے ہیں یا جن میں اعتماد کی کمی پائی جاتی ہے، ان منفی خیالات سے انہیں باہر نکالنے، ان کی سرپرستی کرنے، انہیں صحیح راہ دکھانے اور ان میں خوداعتمادی پیدا کرنے کیلئے یہ ایپ کارآمد ثابت ہورہاہے۔ عامر خان کے مطابق اس ایپ کو غیرمتوقع کامیابی مل رہی ہے۔ نوجوان اس سے استفادہ کر کے خوداعتمادی کے ساتھ کریئر کا آغاز کرسکتے ہیں۔