• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں کن گاؤں فرقہ وارانہ کشیدگی معاملہ: ۱۵؍د ن میں ۱۵؍ملزمین ضمانت پررہا

Updated: November 09, 2026, 3:33 PM IST | Sharjeel Qureshi | Bhusawal

بھساول سیشن کورٹ نےبی این ایس کی سنگین دفعات میں مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ ایکتا سنگھٹن کی قانونی جدوجہد کامیاب۔

Members of Ekta Sangathan and its legal team can be seen on the court premises. Photo: INN
ایکتا سنگھٹن کے اراکین اور لیگل ٹیم کے اراکین کورٹ کے احاطے میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بھساول سیشن کورٹ نے کن گاؤں پتھراؤ زنی کے معاملے میں گرفتار کئے گئے۱۵؍افراد کو شرائط کے ساتھ ضمانت دے دی  ہے۔ان پر مبینہ طور پر پولیس پر حملہ کرنے اور انہیں شدید زخمی کرنے کا الزام ہے۔مجموعی طور پر۱۵؍ سنگین قانونی الزامات کے تحت فرد جرم عائد کیے جانے کے باوجود ملزمین کو صرف ۱۵؍دنوں میں ضمانت مل جانا اس فیصلے کو اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعے۲۵؍اکتوبر کو اس وقت پیش آیا تھا جب کن گاؤں میں ایک مسجد کے سامنے سے آر ایس ایس کا جلوس گزارنے کی مخالفت کی گئی۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ آج تک اس علاقے سےآرایس ایس کا کوئی جلوس نہیں گزرا ہے تو پھر اس بار کیوں ادھر سےگزرنے کی ضد کی جارہی ہے۔ اسی لئے مقامی افراد نے راستہ روک کر احتجاج کیا ۔اسی درمیان جلوس کے منتظمین نے الزام لگایا کہ پتھراؤ کیا گیا۔ اس معاملے میں بیاول پولیس اسٹیشن میں عوامی املاک کو نقصان کی روک تھام ایکٹ،۱۹۸۴ء کی دفعہ۳؍ اور دیگر سنگین الزامات  کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں۵۹؍ لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے۱۶؍کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک نابالغ ملزم کو جووینائل کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد باقی۱۵؍ افراد کو بھساول سیشن کورٹ نے ضمانت دے دی۔

یہ بھی پڑھئے: مہایوتی میں ایک بار پھر اختلافات، شندے سینا ناراض؟

قابل ذکر ہے کہ ۳۱؍اکتوبر کو تمام۱۶؍افراد کو عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد ایکتا سنگٹھن کی جانب سے ایڈوکیٹ خلیل شیخ (فیض پور)، ایڈوکیٹ موحد شیخ (بیاول) اور ایڈوکیٹ احتشام ملک (بھساول) نے ضمانت کی درخواست دائر کی اور عدالت میں ان کے لئے پرزور دلیل دی۔ اس قانونی جنگ میں ایڈوکیٹ منصور شیخ، ایڈوکیٹ عزیر ملک اور ایڈوکیٹ اسلم خان نے بھی تعاون کیا۔ عدالت نے جو شرائط رکھی ہے اس میں چارج شیٹ داخل ہونے تک تین افراد بالترتیب تمام۱۵؍افراد کو  ہفتے میں ایک مرتبہ بیاول پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا ضروری ہے۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کن گاؤں کے علاقے میں گواہوں پر کوئی دباؤ نہ ڈالیں۔  ایکتا سنگھٹن کے کوآرڈینیٹر فاروق شیخ، حافظ رحیم پٹیل، انیس شاہ، متین پٹیل، عارف دیشمکھ، انور سکلگر، نجم الدین شیخ اور دیگر کے ساتھ بھساول کے صابر شیخ اور سلیم چوڑی والا نے بھی نمایاں تعاون کیا۔ایکتا سنگھٹن کے ذمہ دار نے کہا کہ’’ ۱۵؍ ملزمین کو ضمانت مل جانے پر ہم اللہ تعالی کا شکر اداکرتے ہیں۔ ہم تمام وکلاء اور کارکنوں کے بھی ممنون ہیں  جنہوں نے اس قانونی جنگ میں ہماراساتھ دیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK