Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی کے کابینی اجلاس میں ۲۲؍ اہم تجاویز منظور، تعلیم سے متعلق بڑے فیصلے

Updated: April 08, 2026, 10:41 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

مدرسہ تنخواہ ایکٹ منسوخ،پاکستان سےہجرت کرکے آنے والوں کی شہریت کی اہلیت طے، بنگلہ دیشی ہندو بنگالی خاندانوں کی بازآبادکاری ہوگی۔

Uttar Pradesh Chief Minister Yogi Adityanath.Photo:INN
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ- تصویر:آئی این این
اتر پردیش کابینہ کے ایک اہم اجلاس میں منگل کو ریاست کی ترقی، تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے ۲۲؍ اہم تجاویز کو منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں تقسیم ہند کے دوران پاکستان سے ہجرت کرکے آنے والوں کی شہریت سے متعلق اہلیت طے کرنے، بنگلہ دیش سے آئے بے گھر ہندو بنگالی خاندانوں کی بازآبادکاری کیلئے لیز رینٹ اور پٹے کا فارمیٹ منظور کرنے جیسے بڑے فیصلے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مدرسوں سے متعلق تنخواہ تقسیم ایکٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ شکشا متروں کے بڑھائے گئے اعزازیہ کو رواں ماہ سے ادا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
 
 
 
کابینہ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کی۔تقسیم ہند کے دوران پاکستان سے ہجرت کرکے آنے والے خاندانوں کی شہریت کے تحت لکھیم پورکھیری میں ۲۳۵۰؍، پیلی بھیت میں تقریباً۴؍ ہزار، بجنور کے  ۱۸؍ مواضعات میں ۳۸۵۶؍ اوررامپور کے ۱۶؍ گاؤں میں ۲۱۷۴؍خاندانوں کو شہریت کیلئے اہل قرار دینے کی راہ ہموار ہوگی۔اسی طرح بنگلہ دیش سے بے گھر ہوکر آنے والے ہندو بنگالی خاندانوں کی بازآبادکاری کیلئے بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔ کانپور دیہات میں ان خاندانوں کو بسانے کیلئے لیز رینٹ اور پٹے کے فارمیٹ کو منظوری دی گئی ہے۔
 
 
یوگی کابینہ نے مدرسوں کے اساتذہ و ملازمین کیلئے اکھلیش حکومت کے دور میں منظور شدہ ’تنخواہ تقسیم ایکٹ ۲۰۱۶‘  کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ بل اُس وقت کے گورنر رام نائک کی جانب سےصدرِ جمہوریہ کو بھیج دیا گیا تھا، جہاں سے کچھ دنوں کے بعدچند اعتراضات کے ساتھ واپس آگیا تھا۔ مدرسہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بل کو ختم کرنے کے بجائے اس میں ترمیم کرکے دوبارہ منظور کرایا جانا چاہئے تھا لیکن یوگی حکومت نے ایسا نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK