فلسطین نے غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کے بعد پابندیوں سمیت بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا، فلسطین کی وزارت خارجہ کے مطابق نابلس کے قریب یہودی شدت پسندوں کے دیہاتوں پر حملے اسرائیلی حکومت کی حمایت یافتہ منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 10:12 PM IST | Jerusalem
فلسطین نے غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کے بعد پابندیوں سمیت بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا، فلسطین کی وزارت خارجہ کے مطابق نابلس کے قریب یہودی شدت پسندوں کے دیہاتوں پر حملے اسرائیلی حکومت کی حمایت یافتہ منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں دو دیہاتوں پر حملوں کے بعد غیر قانونی اسرائیلی آبادکار اوراسرائیلی نو آبادکاری کے نظام پر فوری بین الاقوامی پابندیوں کا مطالبہ کیا۔ایک بیان میں وزارت نے آباد کاروں کے دہشت گردانہ حملوںکی مذمت کی جو اللبان الشرقہ اور قصرہ دیہاتوں میں دن کے اوائل میں ہوئے۔خبر رساں ادارے ’’انادولو‘‘ کے نمائندوں کے مطابق، درجنوں غیر قانونی اسرائیلی قابضوں نے صبح سے پہلے ان دونوں دیہاتوں پر حملہ کیا، گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، اور۱۰؍ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔بعد ازاں وزارت نے کہا کہ گھروں اور گاڑیوں کو جلانا قابض ریاست کی طرف سے کیے جانے والے منظم اور بار بار ہونے والے جرائم ہیں، جن کا مقصد ایک جابرانہ ماحول مسلط کر کے فلسطینیوں کو منظم دہشت گردی کے ذریعے ان کی زمینوں سے بے دخل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: تہران میں شریف یونیورسٹی پر امریکی-اسرائیلی حملہ، عالمی سطح پرغم و غصے میں اضافہ
مزید برآں وزارت نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی آبادکاری میں توسیع اور نسلکشیکے منصوبوں کی تکمیل کرتے ہیں، ساتھ ہی اسرائیلی حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ ان حملوں کی پشت پناہی کے علاوہ غیر قانونی مسلح آبادکار گروہوں کو تحفظ اور سہولت فراہم کر رہے ہیں۔دریں اثناء وزارت نے نام نہاد ’’ مذمت‘‘ سے بڑھ کر فوری بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا، جس میںغیر قانونی یہودی آبادکاری کے نظام پر واضح پابندیاں اورغیر قانونی یہودی آبادکار ملیشیاؤں کو بین الاقوامی دہشت گردی کی فہرستوں میں شامل کرنا شامل ہے۔ تاہم فلسطینی وزارت نے بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے اور اس تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا، اور خبردار کیا کہ عملی اقدامات کی عدم موجودگی مزید حملوں کو فروغ دے گی اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا اہم شہر حیفا لرز اُٹھا، ایرانی حملے میں ۴؍ ہلاک
دیوار اور آبادکاری مزاحمتی کمیشن کے مطابق، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے۲۰۲۵ء میں مقبوضہ مغربی کنارے بھر میں۴۷۲۳؍ حملے کیے، جس میں۱۴؍ فلسطینی مارے گئے اور۱۳؍ بدو ، برادریوں کے۱۰۹۰؍ افراد کو بے گھر کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو غزہ پر نسل کشی کی جنگ شروع کرنے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم میں فوجی چھاپے تیز کر دیے ہیں۔ جبکہ فلسطینی اس شدت پسندی بشمول قتل، گرفتاریاں، بے دخلی اور یہودی آبادکاری میں توسیع کو علاقے کے باضابطہ الحاق کی جانب ایک قدم سمجھتے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ جولائی۲۰۲۴ء میں ایک تاریخی فیصلے میں، بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیا اور مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں تمام غیر قانونی یہودی آبادکاریوں کو خالی کرانے کا مطالبہ کیا۔