غزہ پر حملے بند کرنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، مشترکہ بیان میں اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی۔
EPAPER
Updated: July 23, 2025, 1:56 PM IST | Agency | London
غزہ پر حملے بند کرنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، مشترکہ بیان میں اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی۔
برطانیہ اور ۲۷؍ دیگر ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی تکلیفیں نا قابل برداشت ہیں۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا امداد کی ترسیل کا ماڈل خطرناک ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں کھانے کا انتظار کرتے ہوئے ۱۰۰؍ سے زائد فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوئے اور ۱۹؍دیگر غذائی قلت کے سب ہلاک ہو ئے ہیں۔ تاہم اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ان ممالک کے بیان کو مسترد کیااور کہا کہ ان کے بیان حقیقت سے پرے ہیں اور حماس کو غلط پیغام دیتے ہیں۔ اس نےحماس پرجنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے نئے معاہدے پراتفاق کرنے کے بجائے جھوٹ پھیلانے اور امداد کی تقسیم کو کمزور کرنے کا الزام لگایا ہے۔حماس کے ساتھ گزشتہ ۲۱؍مہینوں کی جنگ کے دوران غزہ میں اسرائیل کے ہتھکنڈوں کی مذمت کرنے والے بہت سے بین الاقوامی بیانات کے برعکس، یہ اعلان صاف گوئی کیلئے سراہا جارہا ہے۔ اس بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں برطانیہ آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جاپان، نیوزی لینڈ اور سوئزر لینڈ سمیت ۲۷؍ ممالک کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔