عدالت ِ عظمیٰ کے حکم کے باوجود بیسٹ بس ڈپو کیلئے مختص جگہ کو بی ایم سی نے خالی نہیں کرایا تھا۔
EPAPER
Updated: November 05, 2026, 11:35 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai
عدالت ِ عظمیٰ کے حکم کے باوجود بیسٹ بس ڈپو کیلئے مختص جگہ کو بی ایم سی نے خالی نہیں کرایا تھا۔
سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بوریولی میں بیسٹ بس ڈپو کیلئے مختص جگہ سے ناجائز قبضہ متعینہ وقت میں نہ ہٹانے پر منگل کو سپریم کورٹ نے ممبئی کے میونسپل کمشنر کی تنخواہ روکنے اور بی ایم سی کو ۵؍ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا جس پر بی ایم سی حرکت میں آئی اور دوسرے ہی دن یعنی بدھ ۴؍ نومبر کو اس جگہ سے ۲۷؍دکانیں منہدم کرکے جگہ خالی کروائی۔ بوریولی میں سوامی وویکانند مارگ پر پلاٹ نمبر ۷؍ بی، سٹی سروے نمبر ۱۵، ٹاؤن پلاننگ اسکیم-۲؍ کے تحت ’برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ)‘ بس اسٹیشن کیلئے مختص تقریباً ۴۰۰؍ہزار ۳؍ مربع میٹر قطعہ اراضی سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان: کرنسی کی دوبارہ تزئین کاری، ۱۰؍ روپئے کے نوٹ کی سکوں میں تبدیلی
یاد رہے کہ ۳؍ نومبر کو سپریم کورٹ کی چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوائے مالیا باغچی اور وی موہنا پر مشتمل سہ رکنی بنچ نے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کے اپنے احکامات پر عمل درآمد میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بی ایم سی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اورانہدامی کارروائی کرنے کیلئے مزید مہلت دینے سے انکار کر دیا تھا۔