Inquilab Logo

کووڈ ۱۹؍ کےسبب ٹی بی کےمریضوں کی تشخیص میں ۳۰؍فیصد کی کمی

Updated: March 25, 2021, 9:40 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

ورلڈ ٹی بی ڈے‘ کے موقع پربدھ کو سیوڑی اسپتال میں ٹی بی سےمتعلق بیداری کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مرض پر کس طرح قابوپایاجائے، اس پر گفتگوکی گئی ۔ بی ایم سی نے گزشتہ ایک سال میں ٹی بی کےمریضو ں کی تشخیص سے متعلق رپورٹ شائع کی ہےجس کےمطابق کوروناوائر س کےسبب گزشتہ ایک سال میں ٹی بی کےمریضوں کی تشخیص میں ۳۰؍فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

TB - Pic : INN
ٹی بی ۔ تصویر : آئی این این

 ورلڈ ٹی بی ڈے‘ کے موقع پربدھ کو سیوڑی اسپتال میں ٹی بی  سےمتعلق بیداری کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مرض پر کس طرح قابوپایاجائے، اس پر گفتگوکی گئی ۔  بی ایم سی نے گزشتہ ایک سال میں ٹی بی کےمریضو ں کی تشخیص سے متعلق  رپورٹ شائع کی ہےجس کےمطابق کوروناوائر س  کےسبب گزشتہ ایک سال میں ٹی بی کےمریضوں کی تشخیص میں ۳۰؍فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔  ۲۰۱۹ء میں تپ دق کے ۶۰؍ہزار ۵۹۷؍ مریض پائے گئے تھے ۔ یہ تعداد کم ہوکر  ۴۳؍ہزار ۴۶۴؍ مریضوں تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں ۲۴۱؍ مریض ایسے بھی شامل ہیں جو کو وڈ۱۹؍  سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ممبئی میں ٹی بی  کےمرض کی انچارج ڈاکٹر پرنیتاٹپرے کے مطابق’’ٹی بی کی تشخیص کا عمل اب معمول پر آرہاہے جس کی واضح مثال یہ ہےکہ  امسال جنوری اور فروری میں ٹی بی کے  ۵؍ہزار مریضوںکی تشخیص کی گئی ۔ ‘‘
   ۲۰۱۲ءمیں ممبئی کے ۴؍علاقوںمیں ٹی بی بڑے پیمانے پر پھیلا تھا۔ ان علاقو ںمیں اس  مرض پر قابو پانے کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی تھی  جن میں سے پریل علاقےمیں ٹی بی کی شکایتوں میں ۴۰؍فیصد کمی آئی ہے جس کیلئے پریل کو سلور میڈل اور پربھادیوی اور گرانٹ روڈ   علاقوںمیں  ٹی بی کےمریضوں میں ۲۰؍فیصد کی کمی آنے سے ان علاقوں کو کانسہ کا میڈل دیاگیا ۔ خیال رہےکہ   حکومت نے ۲۰۲۵ء تک ملک سے ٹی بی کو ختم کرنے کا عز م کیاہے ۔   ایسا تصور کیاجارہاتھاکہ کوروناوائرس کی وجہ سے ۲۰۲۰ء میں ٹی بی کےمریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگا مگر جتنی توقع تھی اتنےمریض نہیں پائے گئے۔۲۰۲۰ء میںٹی بی کے ۱۳؍ہزار ۱۵۵؍ مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ کیاگیاجن میں سے ۲۴۱؍مریضوںمیں کورونا کی شکایت ملی تھی جبکہ ان میں سے کسی کی موت نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ ۳؍ مہینوں میں ٹی بی کے ۳؍مریضوںکی کووڈ۱۹؍ سے موت ہوئی ہے۔  امسال اب تک  ٹی بی کے ایک ہزار ۹۵۶؍مریضوںمیں سے تقریباً ۴۲؍ مریض کووڈ۱۹؍کا شکار ہوئے ہیں ۔ سیوڑی ٹی بی اسپتال کی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نمرتا بھوئی نے بتایاکہ ’’ ورلڈ ٹی بی ڈے کےموقع پر عوام میں ٹی بی  سے متعلق بیداری لانے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیاگیاتھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK