سعودی پرو لیگ میں حالیہ دنوں میں ایک ’’میسی‘‘ کے گول اسکور کرنے کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے، تاہم یہ ارجنٹائنا کے لیجنڈری کھلاڑی لیونل میسی نہیں بلکہ ۱۸؍سالہ فرانسیسی فٹبالر ریان میسی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 03, 2026, 5:10 PM IST | New Delhi
سعودی پرو لیگ میں حالیہ دنوں میں ایک ’’میسی‘‘ کے گول اسکور کرنے کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے، تاہم یہ ارجنٹائنا کے لیجنڈری کھلاڑی لیونل میسی نہیں بلکہ ۱۸؍سالہ فرانسیسی فٹبالر ریان میسی ہیں۔
سعودی پرو لیگ میں حالیہ دنوں میں ایک ’’میسی‘‘ کے گول اسکور کرنے کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے، تاہم یہ ارجنٹائنا کے لیجنڈری کھلاڑی لیونل میسی نہیں بلکہ ۱۸؍سالہ فرانسیسی فٹبالر ریان میسی ہیں۔ان کا لیونل میسی سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور نہ ہی ریان میسی کا لیونل میسی سے کوئی خاندانی تعلق نہیں ہے۔ یہ محض ایک اتفاق ہے کہ ان کا خاندانی نام ( سر نیم ) میسی ہے۔
Meanwhile in the Coupe de France 17-year old Rayane Messi 🇫🇷 has scored twice for Strasbourg… What’s in the name 😉⭐️ pic.twitter.com/GYYnvZkYid
— 433 (@433) January 15, 2025
ان کے والد ذکری میسی طنفوری کا تعلق کیمرون اور سوڈان سے ہے جبکہ ان کی والدہ تیونس سے ہیں۔ ریان کی پیدائش ۲۰۰۷ء میں ہوئی تھی، جب لیونل میسی بارسلونا میں ایک اسٹار بن چکے تھے، لیکن ریان کے خاندان میں یہ نام نسلوں سے چلا آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’وارانسی‘‘ انٹارکٹکا میں شوٹ ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم: پرینکا چوپڑہ کی تصدیق
ریان میسی طنفوری ایک انتہائی باصلاحیت نوجوان اٹیکر ہیں جو حال ہی میں فرانسیسی کلب اسٹراسبرگ سے قرض پر سعودی عرب کے کلب نیوم ایس سی میں شامل ہوئے ہیں۔ مئی ۲۰۰۷ءمیں پیدا ہونے والے اس نوجوان ونگر کو برطانوی اخبار دی گارڈین نے دنیا کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔ونٹر ٹرانسفر ونڈو میں سعودی عرب آنے کے بعد ریان میسی نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ تاریخ بدلنے کے لیے پرعزم، پہلے سیمی فائنل میں کل نیوزی لینڈ سے مقابلہ
انہوں نے فروری ۲۰۲۶ ءمیں سعودی پرو لیگ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا جبکہ ۲۵؍ فروری کو الفیحہ کے خلاف میچ میں ایک گول کرنے میں مدد بھی فراہم کی۔ سوشل میڈیا پر کچھ غیر تصدیق شدہ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نام ’’میسی‘‘ ہونے کے باوجود ریان میسی دراصل کرسٹیانو رونالڈو کے مداح ہیں۔ یاد رہے کہ اصل لیونل میسی اس وقت امریکہ کی میجر لیگ فٹبال ( ایم ایل ایس) میں انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے کبھی سعودی لیگ میں کوئی گول اسکور نہیں کیا۔