Inquilab Logo

ہندوستان میں رجسٹرڈ۵۰۵۰؍غیر ملکی کمپنیوں میں سے۶۶؍ فیصد فعال

Updated: April 15, 2022, 9:57 AM IST | Agency | New Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں دہلی میں سب سے زیادہ غیر ملکی کمپنیاں جاری ہوئی ہیں

The foreign company has to send the documents for registration to the registrar within 30 days.Picture:INN
غیر ملکی کمپنی کو ۳۰؍ دنوں کے اندر اندراج کیلئے دستاویزات رجسٹرار کو بھیجنے ہوتے ہیں ۔ تصویر: آئی این این

 ملک میں رجسٹرڈ۵۰۵۰؍ غیر ملکی کمپنیوں میں سے تقریباً ۶۶؍ فیصد یعنی۳۳۳۵؍ کمپنیاں فعال ہیں۔ یہ اطلاع کارپوریٹ امور کی وزارت نے جاری کی ہے۔   کمپنیز ایکٹ کے مطابق، غیر ملکی کمپنی کوئی بھی کمپنی یا ادارہ ہے جو بیرون ملک سے متعلق  ہے اور اس کا ہندوستان میں کاروبار ہے یا ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں شامل ہے۔ ایکٹ کے سیکشن۳۸۰(۱)  کے مطابق، ہر غیر ملکی کمپنی کو ہندوستان میں اپنا کاروبار قائم کرنے کے۳۰؍ دنوں کے اندر اندراج کے لئے  ضروری دستاویزات رجسٹرار کو بھیجنے ہوتے ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں سب سے زیادہ غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔ یہاں رجسٹرڈ۱۹۵۷؍ کمپنیوں میں سے۱۴۴۴؍ فعال کمپنیاں ہیں۔ اس کے بعد۱۳۴۶؍ غیر ملکی کمپنیوں میں سے۸۱۵؍ کمپنیاں مہاراشٹر میں سرگرم ہیں۔ کرناٹک میں۴۶۲؍ غیر ملکی کمپنیوں میں سے۲۵۲؍ رجسٹرڈ ہیں اور۴۵۰؍ غیر ملکی کمپنیوں میں سے۲۴۸؍ ہریانہ میں کام کر رہی ہیں۔ ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں۱۰۸؍ غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے۷۸؍ کمپنیاں فعال ہیں۔ مغربی بنگال میں رجسٹرڈ۸۹؍ غیر ملکی کمپنیوں میں سے۵۹؍ کمپنیاں فعال ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں صرف ایک غیر ملکی کمپنی رجسٹرڈ ہے جو فعال نہیں ہے۔
 ساحلی ریاست گجرات میں۷۸؍ غیر ملکی کمپنیوں کی موجودگی ہے، جن میں سے۵۲؍ فعال ہیں۔ تمل ناڈومیں۲۱۷؍ غیر ملکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جبکہ رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد۳۳۵؍ ہے۔ کورونا وبا کے باعث ملک میں رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ مالی سال۲۱۔۲۰۲۰ء میں رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد۷۸؍رہی جبکہ سال۲۰۔۲۰۱۹ء اور سال۱۹۔۲۰۱۸ء میں یہ تعداد بالترتیب۱۲۴؍ اور۱۱۸؍ تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK