• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آئی امپیکٹ سمٹ ۲۰۲۶ءکا ہندوستان میں آغاز، عالمی ٹیک لیڈرز نئی دہلی میں

Updated: February 16, 2026, 5:06 PM IST | New Delhi

اے آئی امپیکٹ سمٹ ۲۰۲۶ء کا آغاز پیر سے ہوا ، جس میں دنیا بھر سے ٹیکنالوجی کی معروف شخصیات اور پالیسی ساز مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مستقبل، اس کی گورننس اور معیشتوں و معاشروں پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہندوستان میں یکجا ہو رہے ہیں۔

A I Summit.Photo:PTI
اے آئی سمٹ۔ تصویر:آئی این این

 اے آئی امپیکٹ سمٹ ۲۰۲۶ء کا آغاز پیر سے  ہوا ، جس میں دنیا بھر سے ٹیکنالوجی کی معروف شخصیات اور پالیسی ساز مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مستقبل، اس کی گورننس اور معیشتوں و معاشروں پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہندوستان میں یکجا ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں شام ۵؍ بجے انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو کا افتتاح کریں گے، جو۱۶؍ سے ۲۰؍ فروری تک جاری رہنے والی اس پانچ روزہ کانفرنس کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے۔ اس تقریب میں۱۰۰؍ سے زائد ممالک کی شرکت نے ہندوستان کو عالمی سطح پر اے آئی کے مباحثے کا مرکز بنا دیا ہے۔
اس ایکسپو میں اے آئی کے کام سے متعلق ایک قومی نمائش ہوگی، پالیسی اور عمل ، اختراع اور پیمانے کا اور ٹیکنالوجی اور عام شہری کا میل ہوگا۔ ۷۰؍ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ۱۰؍ میدانوں میں پھیلا ہوا یہ ایکسپو عالمی تکنالوجی فرموں، اسٹارٹ اپس، تعلیمی اور تحقیقی اداروں، مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کو ایک اسٹیج پر لائے گا۔ ایکسپو میں ۱۳؍ ممالک کے پویلین بھی ہوں گے، جو اے آئی ایکو سسٹم میں بین الاقوامی تعاون کی نمائش کریں گے۔ ان میں آسٹریلیا، جاپان، روس، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، سربیا، ایسٹونیا، تاجکستان اور افریقہ کے پویلین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑہ کی ششی تھرور سے ملاقات، کانگریسی لیڈر نے اداکارہ کی تعریف کی

ایکسپو ۳۰۰؍ سے زیادہ کیوریٹڈ نمائشی پویلین اور لائیو مظاہروں کی میزبانی کرے گا، جو تین موضوعاتی سلسلوں  عوام، کرہ ارض اور پیش رفت پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ  ایکسپو میں ۶۰۰؍ سے زیادہ اعلیٰ صلاحیت والے اسٹارٹ اپس پیش کیے جائیں گے، جن میں سے بہت سے عالمی سطح پر متعلقہ اور آبادی کے لحاظ سے حل تیار کرتے ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپ کام کرنے والے سالیوشنز کا مظاہرہ کریں گے جو پہلے سے ہی حقیقی دنیا کے نظام میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:افغانستان کی سنسنی خیز فتح: متحدہ عرب امارات کو۵؍ وکٹوں سے ہرا دیا

انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو ۲۰۲۶ء میں بین الاقوامی مندوبین سمیت۲ء۵؍لاکھ سے زیادہ  افرادکی شرکت متوقع ہے۔ اس تقریب کا مقصد عالمی اے آئی ماحولیاتی نظام کے اندر نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا اور کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔ ۵۰۰؍ سے زیادہ سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ۳۲۵۰؍ سے زیادہ صاحب بصیرت مقررین اور پینل اراکین شامل ہوں گے۔ یہ سیشن تمام شعبوں میں اے آئی کے تبدیلی کے اثرات کو تسلیم کرنے اور مستقبل کے اقدامات پر غور و فکر کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ اے آئی ہر عالمی شہری کو فائدہ پہنچائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK