افغانستان کے کپتان راشد خان ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۷۰۰؍ وکٹ لینے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں پیر کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
EPAPER
Updated: February 16, 2026, 5:24 PM IST | Mumbai
افغانستان کے کپتان راشد خان ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۷۰۰؍ وکٹ لینے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں پیر کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
افغانستان کے کپتان راشد خان ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۷۰۰؍ وکٹ لینے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں پیر کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
𝐑𝐄𝐂𝐎𝐑𝐃 𝐀𝐋𝐄𝐑𝐓! 🚨
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) February 16, 2026
𝐑𝐚𝐬𝐡𝐢𝐝 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐂𝐨𝐦𝐩𝐥𝐞𝐭𝐞𝐬 𝟕𝟎𝟎 𝐓𝟐𝟎 𝐰𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭𝐬! 👑
Afghanistan’s cricketing icon, @rashidkhan_19, becomes the first player in T20 history to reach the remarkable milestone of 700 wickets. 🚩👏#AfghanAtalan | #T20WorldCup pic.twitter.com/xeec05wOiM
راشد نے یو اے ای کی اننگز کے ۱۶؍ویں اوور میں محمد عرفان کو آؤٹ کر کے ٹی۲۰؍ میں اپنی ۷۰۰؍ویں وکٹ حاصل کیا۔ عرفان نے ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور ہٹ وکٹ ہو گئے۔ راشد نے گزشتہ ہفتے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی ۶۹۸؍ویں اور ۶۹۹؍ویں وکٹ حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:افغانستان کی سنسنی خیز فتح: متحدہ عرب امارات کو۵؍ وکٹوں سے ہرا دیا
لیگ اور بین الاقوامی کرکٹ کو ملا کر ٹی۲۰؍ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ راشد خان کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو کے نام ہیں، جنہوں نے ۶۳۱؍ وکٹ حاصل کئے۔ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن ہیں، جن کے نام ۶۱۳؍ وکٹ درج ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑہ کی ششی تھرور سے ملاقات، کانگریسی لیڈر نے اداکارہ کی تعریف کی
راشد نے بین الاقوامی ٹی۲۰؍ میں بھی سب سے زیادہ وکٹ (۱۹۱؍رن ) حاصل کئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق تیز گیند بازٹم ساؤدی (۱۶۴؍وکٹ) اور لیگ اسپنر(ایش سوڈھی ۱۶۲؍وکٹ ) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
گزشتہ ہفتے راشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ۷۰۰؍وکٹ ہوں یا کوئی بھی سنگ میل، میرا سفر جاری رہے گا۔ میں نے اپنے ذہن میں کوئی ہدف مقرر نہیں کیا کہ ۷۰۰؍ وکٹوں پر رک جاؤں گا۔ جب میں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں تو سو فیصد کوشش کرتا ہوں اور جب ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے تو وکٹ حاصل کرتا ہوں۔
یو اے ای کے خلاف میچ میں افغانستان نے۵؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۹؍وکٹوں پر ۱۶۰؍ رنز بنائے تھے۔ افغانستان نے۲ء۱۹؍ اوورز میں ۵؍ وکٹوں پر ۱۶۲؍ رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ راشد نے اس میچ میں ایک وکٹ حاصل کیا۔