Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورشا گائیکواڑ اور سپریہ سلے سمیت مہاراشٹر کے ۷؍ اراکین پارلیمان ’ سنسد رتن ایوارڈ‘ کیلئے منتخب

Updated: May 19, 2025, 12:19 PM IST | Mumbai

راشٹر کے لئے اعزاز کی خبر ہے کہ مہاراشٹر کے ۷؍ اراکین پارلیمان (ایم پی) کو ’ سنسد رتنا ایوارڈ۲۰۲۵‘ دینے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

راشٹر کے لئے اعزاز کی خبر ہے کہ مہاراشٹر کے ۷؍ اراکین پارلیمان (ایم پی) کو ’ سنسد رتنا ایوارڈ ۲۰۲۵‘ دینے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ا ن ایم پی میں این سی پی ( شرد پوار) کی رکن پارلیمان سپریہ سلے سمیت پہلی مرتبہ رکن پارلیمان بننے والی ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ  جن اراکین کے پارلیمان کو سنسد رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا  ان میں اروند ساونت (شیو سینا  (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے )، نریش مہسکے (شیو سینا۔ شندے)، این کے پریم چندرن (ریولوشنریسوشلسٹ پارٹی)، سری رنگ اپا برنے (بی جے پی)، سمیتا واگھ (بی جے پی) شامل ہیں۔ جولائی ۲۰۲۵ء کے آخری ہفتے میں یہ ایوارڈ تقسیم کیا جائے گا۔یہ باوقار اعزاز ان اراکین پارلیمنٹ کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے اپنے کردار میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ یہ ایوارڈ مختلف پارٹیوں کے کل ۱۷؍ ایم پی کو دیا جائے گا جن میں مہاراشٹر کے ۷؍ ایم پی بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر ممبئی کانگریس کے ترجمان  اور میڈیا کو آرڈی نیٹر سریش چند راج ہنس نے کہ ’’ممبئی کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ کے طور پر ورشا گائیکواڑ نے لوک سبھا میں اہل ممبئی کو درپیش مسائل کو اٹھایا۔ وہ ممبئی کی لائف لائن لوکل ریلوے سے متعلق مسائل کو اٹھا کر ممبئی کے شہریوں کو اچھی لوکل خدمات فراہم کرنے کے معاملے کی مسلسل پیروی کر رہی ہیں۔ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی ذیلی اسکیموں کیلئے  مختص فنڈز درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی تعلیم، صحت، غذائیت، خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کیلئے استعمال کئے جانے چاہئیں لیکن ان تک پہنچنے کے بجائے انہیں دوسری اسکیموں کی طرف موڑا جا رہا ہے اور ان فنڈز کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ نیز، ممبئی میں گاوٹھانے اور کولی واڑے کو جھوپڑ پٹیاں قرار دے کر اور زمینداروں کے حقوق کو پامال کرکے کچی آبادیوں کی بحالی کے منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ورشا گائیکواڑنے آواز بلند کی اور لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ ممبئی کے تمام کولی واڑوں اور گاؤٹھن کی حد بندی کی جائے اور نقشہ بنایا جائے۔ ہوائی اڈے پر یو ڈی ایف سمیت مختلف طریقے سے مسافروں کو لوٹے جانے کے معاملے کو روکا جائے اور شفافیت کو بڑھا کر مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے پر زور دیا جائے، لوک سبھا میں بھی اٹھایا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK