Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہری دوار کے منسا دیوی مندر میں بھگدڑ، ۸؍ ہلاک

Updated: July 28, 2025, 9:50 AM IST | Inquilab News Network | Dehradun

۲۸؍ زخمی، جس وقت بھگدڑ مچی اس وقت مندر میں ۵؍ ہزار سے زائد عقیدتمند موجو دتھے۔ 

A picture of the aftermath of the stampede at the Haridwar temple. Photo: INN
ہری دوار کے مندر میں بھگدڑ کے بعد کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 اتراکھنڈ میں ہری دوا ر کے منسا دیوی مندر میں اتوار کو  بھگدڑ مچنے سے ۸؍ افراد اور کم از کم ۳۵؍عقیدت مند زخمی ہو گئے۔ بھگدڑ مندر کی طرف جانے والی سڑک کی سیڑھیوں  پر مچی۔اس کی  مختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔کوئی کہہ رہا ہے کہ سیڑھیوں پر کرنٹ پھیلنے کی افواہ کی وجہ سے بھیڑ میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے نتیجہ میںبھگدڑ مچ گئی اور کسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید بھیڑ میں ایک عقدیت مندر پھسل کر گر گیا جس کے بعد بھگدڑمچ گئی۔  یہ واقعہ ایسے میں وقت میں پیش آیا جب ساون کے مہینہ کی وجہ سے ہری دوار کے بیشتر مندروں میں عقیدت مندوں کی زبردست بھیڑہوتی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ صبح ساڑھے ۸؍ بجے  جب بھگدڑ مچی اس وقت  مندر میں ۵؍ ہزار سے زائد عقیدتمند موجود تھے۔  اطلاع کے مطابق انتظامیہ، پولیس اور طبی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئی تھیں۔بھگدڑ کی اصل وجہ   معلوم کرنے کیلئے مجسٹریٹی انکوائری کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ میو ردکشت نے  بتایاکہ ابتدائی معلومات، بھگدڑ کی جگہ، اور عینی شاہدین کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ منسا دیوی مند کے طرف جانے والی سیڑھیوں پر بجلی کا کوئی کرنٹ نہیں تھا مگر کرنٹ کی افواہ کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔ کچھ عینی شاہدین کے مطابق اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب کسی نے مبینہ طور پر راستے میں کرنٹ ہونےکے بارے میں شور مچایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK