Inquilab Logo Happiest Places to Work

مصنوعی ذہانت کی بدولت ۸۰ فیصد سافٹ ویئر انجینئرز کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

Updated: October 15, 2024, 2:21 PM IST | Washington

عالمی ریسرچ فرم گارٹنر کا کہنا ہے کہ اے آئی، سافٹ ویئر انجینئرز کی جگہ نہیں لے گا بلکہ جاب مارکیٹ میں ان کیلئے نئے رول پیدا کرے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی ادارہ گارٹنر کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر انجینئرز کی صلاحیتوں کو مزید نہ نکھاریں، تو ۸۰ فیصد سے زائد سافٹ ویئر انجینئرز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی بدولت اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گارٹنر انکارپوریٹڈ کے تجزیہ کاروں کے مطابق، ۸۰ فیصد سے زائد سافٹ ویئر انجینئرز کو قدرتی زبان کی پرامپٹ انجیرنگ اور ریٹریول-آگمنٹڈ جنریشن جیسی نئی مہارتیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ حال ہی میں شائع ہوئے ایک نوٹ میں عالمی ریسرچ فرم گارٹنر کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر انجینئرز کی جگہ نہیں لے گا بلکہ جاب مارکیٹ میں ان کیلئے نئے رول پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: بہرائچ میں بھیانک فساد،انٹرنیٹ بند، سرحدیں سیٖل

گارٹنر کے ایک سینئر پرنسپل تجزیہ کار فلپ والش نے کہا کہ اے آئی کی بڑھتی قابلیت پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مصنوعی ذہانت، انسانی انجینئرز کی مانگ میں کمی کا سبب بنے گی اور ان کی جگہ لے لے گی۔ اس کے برعکس، اے آئی سافٹ ویئر انجینئرز کے مستقبل کے کردار کو تبدیل کر دے گا۔ انسانی مہارت اور تخلیقی صلاحیتیں ہمیشہ پیچیدہ اور نئے سافٹ ویئر کی تیاری کیلئے ضروری ہوں گی۔ اس موقع پر انہوں نے اے آئی ڈویلپر پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی ریسرچ و کنسلٹنگ کمپنی نے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ پر اے آئی کے اثرات کے درج ذیل تین مراحل بیان کئے۔
۱) اے آئی موجودہ سافٹ ویئر انجینئرز کے ورک فلو کو بہتر بنا کر پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
۲) اے آئی ایجنٹس  سافٹ ویئر انجینئرز کے ذریعے انجام پانے والے کاموں کو مکمل طور پر خودکار بنا کر حدود کو آگے بڑھائیں گے۔ اس وقت، زیادہ تر کوڈ انسانی تصنیف کے بجائے AI سے تیار کیا جائے گا۔ - 

۳) طویل مدت میں، اے آئی انجینئرنگ زیادہ موثر ہو جائے گی اور تنظیمیں اے آئی کی مدد سے بااختیار سافٹ ویئر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ہنر مند سافٹ ویئر انجینئرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے غور کریں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: خردہ مہنگائی ستمبر میں بڑھ کر ۹؍ ماہ کی بلند ترین سطح پر

گارٹنر کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ میں ۳۰۰ اداروں کے سروے میں  یہ بات سامنے آئی کہ تقریباً ۵۶ فیصد سافٹ ویئر انجینئرز کا خیال ہے کہ اے آئی اور مشین لرننگ انجینئر کا کردار سب سے زیادہ مانگ میں ہے۔ اکثر انجینئرز نے مبینہ طور پر یہ تسلیم کیا کہ ان کے پاس اے آئی اور مشین لرننگ کے ساتھ ایپس کو مربوط کرنے کی مہارت کی کمی ہے۔

تاہم، کوڈنگ میں AI کی افادیت ابھی بھی زیر بحث ہے۔ مختلف تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اے آئی ماڈلز کے تیار کردہ کوڈ کا معیار کم ہوتا ہے۔ مزید برآں، اے آئی کوڈنگ ٹولز کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK