درخواست مسترد کردی، کہا:میٹنگوں کی ریکارڈنگ شیئر کرنے کی روایت نہیں رہی ہے، اختلافات نمایاں۔
EPAPER
Updated: November 14, 2026, 2:00 PM IST | Agency | Mumbai
درخواست مسترد کردی، کہا:میٹنگوں کی ریکارڈنگ شیئر کرنے کی روایت نہیں رہی ہے، اختلافات نمایاں۔
ٹاٹا سنس نے ٹاٹا ٹرسٹس کے چیئرمین نوئل ٹاٹا کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے، جس میں انہوں نے ۱۷؍ ستمبر کی بورڈ میٹنگ کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس میٹنگ میں این چندر شیکھرن کو ٹاٹا سنز کا دوبارہ چیئرمین مقررکرنے کافیصلہ کیاگیا تھا۔نوئل ٹاٹا واحد شخص تھے جنہوں نے ووٹنگ میں اس تقرری کی مخالفت کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: مائیکروسافٹ کی عالمی سروسیز میں بڑی خرابی، آؤٹ لک اور ٹیمز سمیت کئی اہم ایپس بند
انہوں نے بورڈ میٹنگ کے بعد ٹاٹا سنس سے متعدد بار ریکارڈنگ طلب کی ہے۔ اس معاملے نے ٹاٹا ٹرسٹ اور ٹاٹا سنس کے اختلافات کو نمایاں کردیا ہے۔ ایک طرف ٹاٹا سنس کی انتظامیہ ہے اور دوسری طرف کمپنی کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر ٹاٹا ٹرسٹس۔ٹاٹا سنس کے کمپنی سیکریٹری سپراکاش مکھوپادھیائے نے ۹ ؍نومبر کو ٹاٹا ٹرسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ’’جب ایک یا اس سے زیادہ ڈائریکٹر آن لائن میٹنگ میں شرکت کرتے ہیں تو ویڈیو ریکارڈنگ لازمی ہوتی ہے۔ کمپنی میں بالمشافہ ہونے والی میٹنگوں کی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ شیئر کرنے کی پہلے کبھی روایت نہیں رہی ہے۔‘‘خط میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈنگ کو محفوظ رکھنا یا کسی کے ساتھ، حتیٰ کہ ڈائریکٹروں کے ساتھ بھی، شیئر کرنا ضروری نہیں ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ میٹنگ کا مسودہ یکم اکتوبر کو بورڈ کی ایپ پر اپ لوڈ کردیا گیا تھا ۔