• Sat, 14 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا صحافی کا ہندوستانی ویزا پی ایم مودی پر تنقید کے سبب منسوخ ہوا: نارویجن پریس

Updated: November 14, 2026, 3:33 PM IST | Oslo

نارویجن پریس اداروں نے سوال کیا کہ کیا صحافی کا ہندوستان ویزا پی ایم مودی پر تنقید کی وجہ سے منسوخ کیا گیا، میڈیا ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہتنقیدی سوالات پوچھنے پر ایک صحافی کا داخلہ روکنا پریس کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Norwegian journalist Helle Lyng Svendsen. Photo: X
ناویجین صحافی ہیلے لنگ سویڈسن تصویر: ایکس

دو نارویجن پریس ایسوسی ایشنز نے جمعہ کو اوسلو میں ہندوستانی سفارت خانے سے پوچھا کہ کیا صحافی ہیلے لنگ سویڈسن کا ویزا ان کے حیدرآباد روانہ ہونے سے چند لمحے قبل منسوخ کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی پر ان کی تنقید سے منسلک تھا۔واضح رہے کہ سویڈسن نے جمعرات کو کہا تھا کہ انہیں اپنے ویزا کی منسوخی کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ اسکرول کو ایک انٹرویو میں، انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ ’’اوپر سے احکامات‘‘ پر کیا گیاہے۔دراصل نارویجن صحافی کو تلنگانہ میں بھارت سمٹ میں بطور مندوب شرکت کرنا تھی۔ یہ تقریب کانگریس کی زیر قیادت ریاستی حکومت نے منعقد کی تھی۔سویڈسن نے مئی میں ایک بحث چھیڑ دی تھی جب انہوں نے ناروے کے دورے کے دوران مودی سے صحافیوں کے سوالات لینے میں ان کی ہچکچاہٹ کے بارے میں سوال کیا تھا۔ وہ نارویجن اخبار ڈاگساویسن کے لیے کام کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اوپن اے آئی، انتھروپک اور دیگر اے آئی کمپنیوں پر مقدمہ، اپنی ٹیکنالوجی کنٹرول نہ کر پانے کا الزام

جمعہ کو اپنے خط میں، ایسوسی ایشن آف نارویجن ایڈیٹرز اور نارویجن پریس ایسوسی ایشن نے کہا کہ’’ یہ پوچھنا جائز ہے کہ کیا ان کے صحافی ویزا کی منسوخی کا تعلق ان تنقیدی سوالات سے ہے جو انہوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم سے پوچھے تھے۔‘‘خط میں لکھا تھا، ’’صحافیوں کو حکمرانوں سے سوال کرنے کے لیے آزاد ہونا چاہیے۔یہ معاشرے میں ان کے کردار کا حصہ ہے اور ایک بنیادی جمہوری حق ہے۔ تنقیدی سوالات پوچھنے پر ایک صحافی کا داخلہ روکنا پریس کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘‘ایسوسی ایشنز نے مزید کہا کہ’’ وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ اس کیس کا نارویجن اور دیگر غیر ملکی صحافیوں کی ہندوستان کے تعلق سے نامہ نگاری کرنے اور مستقبل میں ملک کی حکمرانی پر سوال کرنے کی صلاحیت کے لیے کیا مطلب ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ہندوستان رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس۲۰۲۶ء میں۱۸۰؍ ممالک میں سے۱۵۷؍ ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: انڈونیشیا: ڈگری تنازع پر نائب صدرجبران کو استعفیٰ دینا پڑا

خط میں کہا گیا، ’’دیگر چیزوں کے علاوہ، [رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز] نوٹ کرتا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے۲۰۱۴ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی ہے۔‘‘اس میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی حکام نے اس سے قبل غیر ملکی صحافیوں کے ویزے اور اجازت نامے منسوخ یا تجدید کرنے سے انکار کیا ہے۔اس میں کہا گیا، ۲۰۲۴ء میں، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے،  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ویزا کے ضوابط کو میڈیا کو سنسر یا ڈرانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، ہندوستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ حساس موضوعات کو کور کرنے سے غیر ملکی صحافیوں کو روکنے کے لیے ویزا کے ضوابط کا استعمال بند کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK