Inquilab Logo

عبادت گاہیں اورمذہبی مقامات کھلنےکے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی

Updated: November 21, 2020, 10:17 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

شہری ، بی ایم سی اور ریاستی حکومت کیلئے یہ راحت کی خبر ہو گی کہ عبادت گاہیں اورمذہبی مقامات کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے جیسا کے اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا

An employee of the clothing wholesale market is checking the health worker code.Pictrue: PTI
کپڑوں کی ہول سیل مارکیٹ کے ایک ملازم کی ہیلتھ ورکر کووڈ۱۹؍ کی جانچ کررہا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

شہری ، بی ایم سی اور ریاستی حکومت کیلئے یہ راحت کی خبر ہو گی کہ عبادت گاہیں اورمذہبی مقامات کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے جیسا کے اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا البتہ مذہبی مقامات کھلنے سے ایک روز قبل اورکھلنے کےایک روز بعد مریضوں کی تعداد کا موازنہ کیاجائے تو پتہ چلتا ہے کہ مذہبی مقامات کھلنے کےبعد ان کی تعداد میں ۳۳؍ مریضوں کی کمی درج کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پیر ۱۶؍ نومبر سے ممبئی سمیت مہاراشٹربھر میں مساجد ، منادر اور چرچ  نیز مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔  ۱۶؍ نومبر سے ایک روز قبل یعنی ۱۵؍ نومبر کو محکمہ صحت کی کورونا رپورٹ کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ ممبئی میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ۵۷۴ ؍ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جبکہ ۱۷؍ نومبر کو ان کی تعداد کم ہوکر ۵۴۱؍  درج کی گئی ۔ اسی طرح  ۱۵؍ نومبر کو کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۱۵؍ تھی جبکہ ۱۷؍ نومبر کو ۱۴؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔  اتنا  ہی نہیں اتوار کو کووڈ ۱۹؍سے صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہو نے والےمریضوں کی تعداد ۵۸۶؍ تھی  جبکہ منگل کو یہ تعداد تقریباً ہزار بڑھ کر ایک ہزار ۵۶۵؍  درج کی گئی ہے۔ شہریوں کا یہ کہناہےکہ عبادت گاہیں مذہبی مقامات کھلتے ہی لوگ اپنے رب کی بندگی میں مشغول ہوگئے اور تقریباً ویران پڑی مساجد اور دیگر مذہبی مقامات ایک پھر آباد ہو جانےکی برکت سے کورونا کا اثر بھی کم ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ جلد اس کا خاتمہ بھی ہو جائے گا۔
ممبئی میں کورونا وائرس کی ۱۷؍ نومبر کی رپورٹ 
گزشتہ روز ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد : ۵۴۱
منگل کو ڈسچارج ہوئے: ۱۵۶۵
موت: ۱۴ (انتقال کرنے والوںمیں ۱۲؍ مریض  ۶۰؍ سال  سے زیادہ عمر کے بتائے گئے ہیں)۔
 ممبئی ضلع میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کا فیصد: ۹۱
دس؍ نومبر تا۱۶؍ نومبر مریضوں کا بڑھنے کی شرح: ۰ء۲۳؍فیصد
مریضوں کی تعداد دگنی ہونے کی مدت : ۲۹۷؍ دن
 کنٹینمنٹ زون : ۴۴۹
 سیٖل بلڈنگوں کی تعداد:۵؍ ہزار ۲۲۷
ممبئی میں کورونا وائرس کی ۱۵؍ نومبر کی رپورٹ 
 گزشتہ روز ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد : ۵۷۴ 
 اتوار کو ڈسچارج ہوئے:۵۸۶
 موت: ۱۵ (انتقال کرنے والوںمیں ۱۳؍ مریض  ۶۰؍ سال  سے زیادہ عمر کے بتائے گئے ہیں)۔
   ممبئی ضلع میں مریضوں کے صح تیاب ہونے کا فیصد:  ۹۱
دس ؍ نومبر تا۱۶؍ نومبر مریضوں کا بڑھنے کی شرح: ۰ء۲۷؍فیصد
 مریضوں کی تعداد دگنی ہونے کی مدت : ۲۵۵؍ دن
 کنٹینمنٹ زون : ۴۶۷
 سیٖل بلڈنگوں کی تعداد:۵؍ ہزار۷۰۷

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK