Inquilab Logo

خسرہ پرقابو پانےکیلئے مقامی ڈاکٹروں کے ذریعہ مہم چلائی جارہی ہے

Updated: December 08, 2022, 9:36 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

بی ایم سی کے محکمہ صحت کے افسران نے’ میڈیکل سروس سوسائٹی ‘ کے ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے بیداری پیدا کرنے میں مدد کی اپیل کی

It has become very important to vaccinate young children to prevent measles
خسرہ سے بچنے کیلئےچھوٹے بچوں کو ٹیکہ لگوانا بہت ضروری ہوگیا ہے

شہر اور مضافات کے متعدد علاقوں میں بڑھتی ہوئی خسرہ کی وباپرقابو پانے کیلئے ممبئی میونسپل کارپوریشن کےمحکمۂ صحت کے افسران نے کرلا  کے ایل وارڈ میںڈاکٹروں کی تنظیم ’میڈیکل سروس سوسائٹی‘ کے ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے زیادہ سے زیادہ بچوں کو ٹیکہ لگانے کی ایک بار پھر مہم شروع کی ہےاورمقامی ڈاکٹروں کے ذریعے ویڈیو بناکر عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ 
 کرلاکے مغربی جانب ایل وارڈ کے علاقے میںمقیم اور ساکی ناکہ میں اپنا مطب ( دواخانہ ) چلانےوالےمیڈیکل سروس سوسائٹی کے کرلا صدر  ڈاکٹرافروز رفیق شیخ نے نمائندہ انقلاب سے بات چیت کے دوران کہا کہ خسرہ کی وبا پر قابو پانے کیلئے عوامی بیداری ضروری ہے۔خسرہ کا ٹیکہ نہ لگنے کی وجہ سے ہی  بہت سارے بچے خسرہ (جسے عام زبان میں گوبریکہا جاتا ہے)کی وجہ سےبچے بیمار ہورہے ہیں۔ممبئی شہر اور مضافات کے متعدد علاقوں میں  ۳۰۰؍سےزائد بچے  اسپتال میں زیر علاج ہیں اور اب تک خسرہ کی بیماری سےممبئی میں ۱۲؍  سے زائد بچے انتقال کرچکے ہیں ۔  
 ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر افروزشیخ نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے متعدد اہلکاروںمیںشامل ڈاکٹرمحمدساجد اور ڈاکٹر جنیدکی رہنمائی سے ڈاکٹروں کی تنظیم ’ میڈیکل سروس سوسائٹی‘ کے ڈاکٹروں کی مدد سےگوونڈی ، کرلا ، مانخورد ، باندرہ ، اندھیری اور دیگر علاقوں میں خسرہ کا ٹیکہ لگانے کیلئے مہم شروع کی گئی ہے۔اس مہم کے  ذریعہ علاقے کے ان ڈاکٹروں کی خدمات لی جارہی ہیںجوسماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتےہیں ۔ 
 ڈاکٹر افروز شیخ نے بتایا کہ بی ایم سی کے محکمہ صحت کے اہلکار ان کے دواخانہ کے علاوہ گھر پر آئے تھےاور انھوں نے بتایاکہ خسرہ پرقابو پانے کیلئے ہم لوگ ایک عوامی بیداری مہم چلائیں گے جس میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کی بھی خدمات لی جارہی ہیں ۔ ان کےکہنے پر ڈاکٹر افروز نے بھی خسرہ کے ٹیکے لگانے پرایک ویڈیو وائرل کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ ۹؍ ماہ اور ۱۶؍ ماہ  کے بچوں کو لگنے والےخسرہ کے ٹیکے والدین اپنے بچوں کو وقت پر ضرور لگوائیں ۔ اسی طرح سے خسرہ کا ایک اضافی ٹیکہ بھی لگانے کیلئے جگہ جگہ سینٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ اس لئے وہاں پہنچ کر اضافی ٹیکہ لگوائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ 
 اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ صحت کے ڈاکٹر جنید نے کہا کہ خسرہ کی بیماری پر قابو پانے کیلئےعوام کو بھی بیدار کرنا ہوگاتاکہ بچوں کے والدین ٹیکہ لگانےکے وقت سینٹر پر جاکراپنے بچوں کو ٹیکے لگوائیں۔اس سلسلے میں عوامی بیداری کیلئے علاقے کےڈاکٹروں کے  ذریعہ ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ محکمۂ صحت کی جانب سے علاقے کے پرائیویٹ ڈاکٹروں کے ذریعہ خسرہ کے ٹیکے لگوانے کے معاملے میں ویڈیو بناکر سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام کو بیدار کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم مسلم علاقوں میں ائمہ مساجد سے ملاقات کرکے ان کے ذریعہ مساجدمیںجمعہ کے بیانات میں خسرہ کا ٹیکہ لگانےکیلئےچند منٹ گفتگوکرتے ہوئے عوام سے ٹیکہ لگانے کی درخواست کریں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK