Inquilab Logo

بھارت جوڑو یاترا میں راہل کو دیکھ کر ایک لڑکی جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی

Updated: September 29, 2022, 12:40 AM IST | wayanad

ویڈیو وائرل، وہ لڑکی راہل گاندھی کو دیکھ کرکبھی اچھل پڑتی اور کبھی رونے لگتی ہے،عوام نے تبصرہ کیا کہ ایسا ردعمل پاپ اسٹار دیتے ہیں

On reaching Rahul Gandhi, the girl can be seen crying, overcome with emotion.
راہل گاندھی کے پاس پہنچ کر لڑکی کو جذبات سے مغلوب ہوکر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہاہے۔اس میں راہل گاندھی سے ملاقات کے دوران ایک لڑکی اپنے آنسو نہیں روک سکتی۔ کبھی وہ لڑکی خوشی سے اچھل پڑتی ہے اور کبھی رونے لگتی ہے۔ ایسےمیںراہل گاندھی بھی اسےگلے لگا کر تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 اس ویڈیو کو یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس نےبھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو میں دیکھاجا رہا ہے کہ راہل گاندھی دیگر کانگریس لیڈروں کےساتھ بھارت جوڑو یاترا کے تحت پیدل مارچ کر رہےہیں۔ اسی دوران۲؍ لڑکیاں راہل گاندھی کے قریب آتی ہیں اور ایک جذباتی ہو کر رونے لگتی ہے۔ ویڈیو میں وہ خوشی سے اچھلتی بھی نظر آ رہی ہیں۔ لڑکی کو جذباتی ہوتےدیکھ کر راہل اسے گلے لگالیتےہیں اور اسے تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
 اس ویڈیو کوکانگریس پارٹی کے ذریعہ چلائے جانے والے بھارت جوڑو ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’’اس پر کسی سرخی کی ضرورت نہیں،یہ صرف پیار ہے۔‘‘
 وائرل ہونے والے اس ویڈیو پر کئی صارفین تبصرےکر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا’’ اس طرح کا ردعمل عام طور پر اداکار یا پاپ اسٹار دیتے ہیں، لیکن ایسا ردعمل کسی سیاستدان کے لیے کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے ۱۸؍ ویں دن کی شروعات بدھ کو راہل گاندھی اور سیکڑوںپارٹی کارکنوں کے کیرالہ میں پیدل مارچ کےساتھ ہوئی۔ یہاں کے پنڈیکڈ اسکول پڑی سے مارچ کا آغاز ہوا۔ آج مارچ وایناڈحلقہ میں داخل ہوگا۔
 ۳۵۷۰؍کلومیٹر اور ۱۵۰؍دنوں تک چلنے والایہ مارچ ۷؍ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوا تھا اور جموں کشمیر میں ختم ہوگا۔ ۱۰؍ستمبر کو کیرالہ میں داخل ہونے والی، بھارت جوڈو یاترا یہاں۴۵۰؍ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اوریکم اکتوبر کو کرناٹک میں داخل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK