• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اُردو اسکولوں میں انگریزی اورمراٹھی اساتذہ کی تقرری کے خلاف تنظیموں کی آج ایجوکیشن آفیسر سے میٹنگ

Updated: September 13, 2024, 11:25 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

اُردو میڈیم اسکولوں میں انگریزی اور مراٹھی ٹیچروں کی تقرری کے خلاف متعدد تنظیموں نے متحد ہو کراس کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اُردو میڈیم اسکولوں میں انگریزی اور مراٹھی ٹیچروں کی تقرری کے خلاف متعدد تنظیموں نے متحد ہو کراس کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں جمعہ (آج) کو اُردو ٹیچرس یونین، مہانگر پالیکاشکشک سبھا اور مہانگرپالیکا شکشک سینا کے عہدیداران، ہیڈماسٹرس، ہیڈمسٹریس، اساتذہ اور انچارج ٹیچرکری روڈ میں ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال سے ملاقات کریں گے۔ انہیں میمورنڈم  دینے کے ساتھ غیر اُردو داں ٹیچروں کو اُردو اسکولوں میں نہ بھیجنے کی اپیل کی جائے گی، اس کے باوجود اگر ایسے اساتذہ اسکول آئیں گے تو انہیں ڈیوٹی جوائن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
اردو ٹیچرس یونین کے صدر جاوید انصاری نے جمعرات کو ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال سے ان کےدفتر میں ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ مذکورہ یونین کے عہدیداران اور اُردو میڈیم اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس اور ہیڈمسٹریس کا ایک وفد اُردو اسکولوں میں غیر اردو داں ٹیچروں کی تقرری کے تعلق سے ملاقات کرنا چاہتا ہے جس پر ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال نے انہیں جمعہ صبح ساڑھے ۱۰؍ بجے میٹنگ کا وقت دیا ہے۔ 
شکشک سبھا کے جوائنٹ سیکریٹری عابد شیخ نے اس نمائندے کو بتایا کہ ’’مذکورہ تنظیموں نے متفقہ طور پر متحد ہوکر اس کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو اس تعلق سے ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال سے ہونےوالی میٹنگ کے دوران ان سے غیر اُردو داں ٹیچروں کو  اُردو اسکولوں میں نہ بھیجنےکی اپیل کی جائے گی اور انہیں اس تعلق سے ایک میمورنڈم بھی دیاجائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK