Inquilab Logo

دلوں کو کینہ،حسد اور بغض سے پاک رکھنے کا پیغام

Updated: February 06, 2023, 11:32 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Deonar

دیونار گراؤنڈ پر دعوتِ اسلامی کے اجتماع میںہزاروں افراد کی شرکت ۔ عشق رسولؐ کی برکت ،علم دین کی اہمیت ،نشہ کے تباہ کن اثرات اورتربیتِ اولاد وغیرہ پر اظہارخیال۔شیئرآٹورکشا والوںنے خدمت کے جذبے سے مفت میں اپنی خدمات مہیا کروائیں

The multitude of participants in the meeting place. (Photo:inquilab)
اجتماع گاہ میں شرکاء کی کثرت۔ ( تصویر : انقلاب)

دعوتِ اسلامی کی جانب سے دیونار گراؤنڈ پراتوار کو یک روزہ اجتماع کا انعقاد عمل میںآیاجس میںممبئی اورریاست کے الگ الگ حصوں سے شرکاء آئے اوردعوتِ اسلامی کے زیر نگرانی ملک کے الگ الگ حصوں کی جامعات میںزیر تعلیم ۳۸۴؍علماء اورمفتیان کواجتماع گاہ میں سندِ فراغت دی گئی اورختم بخاری شریف کروائی گئی۔سہ پہر ساڑھے تین بجے مولانا مفتی یحییٰ رضا مصباحی (شیخ الحدیث جامعۃ المدینہ فیضان کنزالایمان ممبئی) نے آخری حدیث پاک پڑھائی اورامام الاولین والآخرین ؐکی احادیث مبارکہ کی عظمت اوراس کی اہمیت پرمختصر خطاب کیا اوردعا کروائی۔
 اجتماع کی الگ الگ نشستوں میں علماء اورمبلغین نے عشق رسولؐ کی برکت ،علم دین کی اہمیت ،نشہ کے تباہ کن اثرات ، اور تربیتِ اولاد وغیرہ موضوعات کا احاطہ کیااورشرکاء اجتماع کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر تعلیم کے حلقے لگائے گئے جس میںضروری مسائل سکھانے کے ساتھ قرآن حکیم کی سورتیں یاد کروائی گئیں۔اجتماع میںبطور خاص یہ پیغام دیا گیا کہ اپنے قلوب کو کینہ ، حسد،بغص اورعناد سے پاک رکھئے کیونکہ یہ وہ تباہ کن قلبی اور روحانی بیماریاں ہیں جن سے دنیا کے ساتھ آخرت   میںبھی انتہائی نقصان دہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مولانا عطاء المصطفیٰ مصباحی نے’علم دین سیکھنے اور سکھانے کا جذبہ ‘کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو علم دین سیکھتا ہے اللہ رب العزت اس کیلئےجنت کا راستہ آسان کردیتا ہے ۔ عالم کی فضیلت عابد پر ایسے ہی ہے جیسےچودہویں کے چاند کی فضیلت تمام ستاروں پر ۔ دعوت اسلامی علم کی جانب سے ’جامعۃ المدینہ ‘میں اس کا بہترین نظم ہے ،اس میں داخلہ لیں ۔‘‘ مولانا بلال نے ’بچوں کی تربیت کیسے کریں؟‘ موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل بیان کیا اور اپنے بچوں کو بھلائی کا حکم اور برائی سے روکنے اورصحیح تربیت کی ترغیب دلائی تاکہ ان کے اندر و ہ خوبیاں پیدا ہوں جو اللہ اوراس کے رسول ؐ کومقصود ہیں۔‘‘
         جنید برکاتی (نگران ڈویژن )نے ’تکلیف نہ دیجئے‘ پرخطاب کرتے ہوئے  یہ ذمہ داری یاددلائی کہ کس طرح پرُامن معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔اس کے لئے عدل وانصاف اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔سید اعظم باپو نے ’دل کی پاکیزگی‘ کے عنوان پرخطاب کیااورکہاکہ دلوں کواللہ کی جانب مائل کیجئے ،رب کائنات کا ذکر کثرت سے کیجئے اورلمبی امیدوں کوترک کیجئے۔
 مغرب کی نمازکے بعد سید عارف علی عطاری (رکن شوری ونگران ہندمشاورت )نے’عشق رسول کی برکت اور عشق مجازی اور نشہ کے نقصانات‘پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’عشق رسولؐکی روشنی سے اپنے قلوب کومنور کیجئےاورآقائے دوجہاںؐکی سنتوں اورآپؐ کے نورانی طریقوں سے اپنی زندگیو ںکوآراستہ کیجئے۔‘‘
 انہوںنے نشہ کے تباہ کن اثرات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’نشہ کوقرآن نے حرام قراردیا ہے لیکن آج مسلم علاقوںمیںنشہ عام ہے ،نوجوان نشہ کے عادی ہورہے ہیں۔ اس  پر ہم سب کوپوری سنجیدگی اورتوجہ کے ساتھ کام کرنا ہوگا ورنہ نسلِ نو کوتباہی سے کوئی نہیںبچاسکتا۔‘‘دعوتِ اسلامی کے مبلغ شبیر عطاری،مولانا مفتی بلال عطاری نے بھی خطاب کیا۔ 
دین کی خدمت کے جذبے سے آٹورکشا والوںکی مفت سروس 
 اجتماع کیلئے گوونڈی اسٹیشن سے دیونارگراؤنڈتک شیئرآٹورکشا تک اپنی مفت خدمت پیش کرنےوالو ںسے بات چیت کرنےپر محمدیونس نام کے آٹورکشا ڈرائیورنے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ ’’ یہاں ۱۰؍شیئرآٹورکشا ہیںاورہم سب نے مفت خدمات مہیاکروائیں۔‘‘ 
اس ڈرائیورنے  یہ بھی کہا کہ ’’دراصل کمایا توروزجاتا ہے ،کبھی کبھی دین کے کام کیلئے بھی اپنی خدمات پیش کرنی چاہئیں،چنانچہ ہم سب نے فیصلہ کیا کہ دعوتِ اسلامی کے اجتماع میںآنے والوں کومفت میںاجتماع گاہ تک پہنچایا۔‘‘

deonar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK