Inquilab Logo Happiest Places to Work

دیونار ڈمپنگ روڈ پر گٹر کے پروجیکٹ سے بریج پردراڑیں

Updated: July 25, 2025, 11:45 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

مقامی افراد کی نشاندہی پر وی جے ٹی آئی اور دیگر ماہرین کے مشورے کے مطابق مرمت کردی گئی۔

Cracks are visible on the bridge. Photo: INN
بریج پردراڑیں نظر آرہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

مقامی افراد کے ذریعہ گوونڈی میں ڈمپنگ روڈ کے بریج پر دراڑیں پڑنے کی نشاندہی کرنے پر بی ایم سی نے وضاحت کی ہے کہ گٹر کی لائن کیلئے ’مائیکرو ٹنلنگ‘ کی وجہ سے بریج کے ستونوں کے نیچے کی مٹی بہہ جانے کے سبب بریج کو نقصان پہنچا ہے۔ بی ایم سی نے وی جے ٹی آئی کے ماہرین اور ٹیکنیکل صلاح کاروں کے ذریعہ جائزہ لینے کے بعد ان کے مشورے کے مطابق بریج کی مرمت کردی ہے۔ 
 بی ایم سی نے بریج کی مرمت کا کام سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے ذریعہ کی گئی شکایت کی بنیاد پر کیا ہے۔ ویڈیو میں نشاندہی کی گئی تھی کہ ڈمپنگ روڈ پر واقع بریج کے اختتام پر نیچے کے حصہ میں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں ۔ اس کی وجہ سے کسی بڑے حادثہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔
 اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ’ایم ایسٹ‘ وارڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہی جواب دیا گیا تھا کہ ’’ہمیں اطلاع دینے کیلئے شکریہ، ہم نے فوری کارروائی کیلئے بی ایم سی کے انفراسٹرکچر محکمہ کو اطلاع دے دی ہے۔‘‘
 اس کے بعد بی ایم سی کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی کہ ’سیوریج پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ‘ (گٹر پروجیکٹ) کے ذریعہ گاربیج ڈپو روڈ پر زیر زمین گٹر کی تعمیر کیلئے بریج کے قریب کی سڑک پر ’ٹنلنگ (سرنگ بنانے) ‘کا کام کیا  جارہا تھا جس کے دوران جب گڑھے سے پانی پمپ کے ذریعہ کھینچ کر باہر نکالا گیا تو اس کے ساتھ فلائی اوور کے ستون کے نیچے کی مٹی    بہہ گئی۔ اس کے نتیجہ میں بریج کے چند ستونوں اور دیوار کے حصوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔ 
 یہ باتیں سامنے آنے پر ’وی جے ٹی آئی کے ماہرین اور ٹیکنیکل صلاح کاروں نے اس بریج کا تکنیکی جائزہ لیا اور ان کے مشورے کے مطابق ’سیوریج پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ‘ نے اس کی مرمت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK