• Wed, 15 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان-تلوجہ میٹرو کے ستون کا ایک حصہ جھک گیا

Updated: October 07, 2025, 3:35 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Dombivli

کلیان-شیل پھاٹا روڈ پر سونارپاڑہ میں ڈومبیولی ناگری کوآپریٹیو بینک کے صدر دفتر کی عمارت کے سامنے میٹرو کے راستے کا کام چل رہا تھا۔ اتوار کی شب اچانک میٹرو کے راستے کے ایک ستون میں نصب لوہے کی سلاخیں ایک طرف جھک گئیں۔

The metro pillar is leaning. Photo: INN
میٹرو کا ستون جھکا ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

کلیان-شیل پھاٹا روڈ پر سونارپاڑہ میں ڈومبیولی ناگری کوآپریٹیو بینک کے صدر دفتر کی عمارت کے سامنے میٹرو کے راستے کا کام چل رہا تھا۔ اتوار کی شب اچانک میٹرو کے راستے کے ایک ستون میں نصب لوہے کی سلاخیں ایک طرف جھک گئیں۔ جیسے ہی میٹرو کارکنوں کو اس واقعے کا علم ہوا کچھ وقت کے لیے اس حصے کی ٹریفک کو روک دیا گیا۔ جدید آلات کی مدد سے راتوں رات ہی جھکی ہوئی لوہے کی سلاخوں والے ستون کو دوبارہ سیدھا کر دیا گیا۔کلیان -شیل پھاٹا روڈ پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے کلیان سے تلوجا میٹرو روٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ یہ کام ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ کٹائی سے سونارپاڑہ گولولی اور کلیان میں بیل بازار سے شیواجی چوک کے درمیان یہ کام تیزی سے جاری  ہے۔ اتوار کی رات کو  شیل پھاٹا روڈ پرسونارپاڑہ  میں میٹرو کے راستے کے لیے سڑک کے بیچوں بیچ گزشتہ ہفتے کھڑے کئے گئے ایک سیمنٹ کے ستون  کی ۲۰؍ فٹ اونچی سلاخیں مغربی جانب جھکی ہوئی پائیں گئیں۔میٹرو کے ستون میں لوہے کی سلاخوں کے ایک جانب جھکنے کی اطلاع ملتے ہی میٹرو کمپنی کے ٹھیکیدار اور انجینئرز فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ قریب ہی میٹرو کے ستون نصب کرنے والی بھاری مشینری بھی موجود تھی۔ چونکہ بنیاد  سے ہی سیمنٹ کےستونوں کو مضبوطی اور پائیداری کے ساتھ بنانے کا کام جاری تھااس لیے انجینئروں کو اس بات کا پورا یقین تھا کہ ستون کے اندر کی لوہے کی سلاخیں گریں گی نہیں تاہم کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہ لینے کیلئے کولسے واڑی ٹریفک ڈویژن کے سینئر پولیس انسپکٹر سچن ساندبھور کی رہنمائی میں اس علاقے میں جہاں لوہے کی سلاخیں جھکی ہوئی تھیں ، ٹریفک پولیس نے کچھ دیر کے لیے ٹریفک بند کر دی۔میٹرو کے انجینئرز اور ملازمین نے بڑے کرینوں کی مدد سے، جھکی ہوئی لوہے کی سلاخوں کو دائرہ نما رسیوں سے باندھ کر آہستہ آہستہ ایک طرف کھینچنے میں کامیابی حاصل کی۔ جھکی ہوئی سلاخوں کو سیدھا کرنے کا کام   تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK