ہندوستانی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج نے سال ۲۰۲۵ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹس حاصل کئے۔
EPAPER
Updated: October 14, 2025, 10:15 PM IST | New Delhi
ہندوستانی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج نے سال ۲۰۲۵ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹس حاصل کئے۔
ہندوستانی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج نے سال ۲۰۲۵ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹس حاصل کئے۔ دہلی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران حیدرآبادی گیند باز نے یہ سنگ میل عبور کیا، جو ان کے کریئر کا ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔
Scaling new heights ⛰️
— BCCI (@BCCI) October 13, 2025
Mohd. Siraj`s dream run in 2025 continues as he reaches the top of the pile 👏#TeamIndia | #INDvWI | @IDFCFIRSTBank | @mdsirajofficial pic.twitter.com/odZHkLWcTM
تفصیلات کے مطابق سراج نے اس سال اب تک ۸؍ ٹیسٹ میچوں کی ۱۵؍ اننگز میں ۳۷؍ وکٹ حاصل کئے ، جن میں دو مرتبہ پانچ وکٹوں کے کارنامے بھی شامل ہیں۔ ان کی شاندار گیند بازی نے ہندوستان کو کئی اہم کامیابیاں دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ۲۰۲۵ء کے ٹاپ وکٹ ٹیکرس کی فہرست اس طرح ہے۔ محمد سراج (ہندوستان) ۳۷؍ وکٹیں، بلیسنگ مزرابانی (زمبابوے) ۳۶؍ وکٹیں،مشیل اسٹارک (آسٹریلیا)۲۹؍ وکٹیں، ناتھن لاین (آسٹریلیا) ۲۴؍ وکٹیں، جومیل واریکن (ویسٹ انڈیز)۲۴؍ وکٹ ۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے۲۲۶؍ رن اور پاکستان کو۸؍ وکٹ درکار
زمبابوے کے بولر بلیسنگ مزرابانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سراج نے فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا، جس سے ان کی مستقل مزاجی اور فٹنس کا اندازہ ہوتا ہے۔ محمد سراج کے لئے۲۰۲۵ء کا سال انتہائی یادگار رہا۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انہوں نے۲۳؍ وکٹ حاصل کئے۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں انہوں نے مزید ۱۰؍ وکٹ حاصل کیں۔امید ہے کہ حیدرآبادی بولر اس سال سب سے زیادہ وکٹ حاصل کر کے منفرد اعزاز کریں گے۔ سراج کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ہندوستانی کرکٹ کے لئے فخر کی بات ہے بلکہ نوجوان فاسٹ بولرس کے لئے ایک تحریک بھی ہے، جو بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
کبھی کبھی ایکس فیکٹر کا انتخاب بھی کرنا ہوتا ہے : گل
شبھ من گل کی قیادت میں ہندوستان نے اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ۰۔۲؍کی فتح کے بعد، انہوں نے کہا کہ اب وہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو سنبھالنے کی عادت ڈال رہے ہیں۔ پریزنٹیشن تقریب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب صحیح حالات میں صحیح انتخاب کرنے کے بارے میں ہے۔ میں جس صورتحال میں ہوں اس میں بہترین فیصلے کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بعض اوقات آپ کو کچھ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ آپ کو اس ایکس فیکٹر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جو آپ کو رن یا وکٹ دے سکتا ہے۔
India improve in the #WTC27 Standings following their big win over the West Indies.
— ICC (@ICC) October 14, 2025
Full standings: https://t.co/TJt9cbhRWG pic.twitter.com/guqpYCZIKq
۷؍ ٹیسٹ میں چار جیت کسی بھی کپتان کے لیے ایک بہترین شروعات ہوتی ہے، لیکن جب آپ ہندوستان کی کپتانی کر رہے ہوتے ہیں تو یہ اضافی ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔ دہلی ٹیسٹ میں ہندوستان نے ۲۷۰؍ رن کی برتری حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو فالو آن پر مجبورکیا۔ اس کے بعد جان کیمبل اور شائی ہوپ نے دوسری اننگز میں تیسری وکٹ کے لیے ۱۷۷؍ رن کی شراکت داری کرتے ہوئے میچ کو پانچویں دن تک پہنچا دیا۔ فالو آن کے بارے میں پوچھے جانے پر گل نے کہا کہ ہم تقریباً ۳۰۰؍ رنز آگے تھے اور وکٹ کافی مردہ تھی، ہم نے سوچا کہ اگر ہم ۵۰۰؍رنز بنا بھی لیتے ہیں، تو ہمیں پانچویں دن چھ یا سات وکٹیں لینا ہوں گی، جو مشکل ہو سکتا تھا۔