خودکشی کی خبر عام ہوتے ہی آس پاس کے لوگ کثیر تعداد میں وہاں جمع ہوگئے اور اس اندوہناک واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا
EPAPER
Updated: September 01, 2023, 9:31 AM IST | nanded
خودکشی کی خبر عام ہوتے ہی آس پاس کے لوگ کثیر تعداد میں وہاں جمع ہوگئے اور اس اندوہناک واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا
ناندیڑشہر کے ملت نگر علاقےسے تعلق رکھنے والے محمد شفیع محمد سرور نامی ۳۲؍ سالہ نوجوان نے اپنے ذاتی مسائل اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکرگلے میں پھندہ لگاکر خودکشی کر لی ہے ۔ اس کی خود کشی سے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔
بتایا جارہاہے کہ محمد شفیع نے اپنے مکان کے قریب ہی واقع اپنے آٹو شاپ کی دکان کی چھت سے رسی کا پھندہ لگاکر پھانسی لگا لر خودکشی کرلی ۔ یہ وارادت بدھ کی شام۴؍ بجے قریب اس وقت انجام دی گئی، جب محمد شفیع کے گھر والوں نے انہیں دکان میں جا کر دیکھا تو دکان کا شٹر آدھا نیچے گرا ہوانظر آیا۔ جب اندر جا کر دیکھا تو محمد شفیع کے گلے میںپھانسی کا پھندہ لٹکا ہوا تھا اور اس کی موت ہوچکی تھی ۔فوری طور پر اس معاملے میں پولیس کواطلاع دی گئی۔
اطلاع کی بنیاد پر ناندیڑ گرامین پولیس اسٹیشن کے اہلکار جائے واردات پہنچے اور انہوں نے پنچنامہ کر کے محمد شفیع کی لاش کو ایمبولنس میں ڈال کر پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال روانہ کیا۔خودکشی کی خبر عام ہوتے ہی آس پاس کے لوگ کثیر تعداد میں وہاں جمع ہوگئے تھے۔ انہوں نے اس واردات پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم محمد شفیع کو دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔
اس بارے میں مقامی افراد اور ان کے دوست احباب نے بتایاکہ محمد شفیع قرض میں مبتلا ہوگیا تھا اور قرض کی ادائیگی نہ ہونے پر قرض داروں کی جانب سے تقاضا بڑھتا جارہا تھا جس کی وجہ سے وہ پچھلے چند دنوں سے پریشان رہنے لگا تھا ۔اس نے تنگ آکر گلے میں پھندہ لگاکر خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا ۔ ا س معاملے میںدیہی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔