Inquilab Logo

چلی کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی،کئی گھر اور ہزاروں ایکڑ جنگل راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

Updated: February 05, 2023, 9:37 AM IST | Santiago

شدید درجۂ حرارت اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرمی کی لہر جاری ہے جو جنگل کی آگ سےمقابلہ کو مزید مشکل بنا سکتی ہے ۔ آگ سے لڑنے اور تمام متاثرین کو مدد فراہم کرنے کیلئے فوج کو مامور کیا جائے گا

A scene from a California forest fire.
کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کا ایک منظر۔

 جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں شدید گرمی کے درمیان ۱۵۰؍ سے زیادہ  جنگلات میں لگ گئی  ۔ آگ کی وجہ سے جمعہ کی رات تک کم از کم۱۳؍ ا فراد کی موت ہو گئی ہے۔
  میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے سنیچر کو خبر لکھے جانے   تک کئی گھر اور ہزاروں ایکڑ جنگل جل کر خاکستر ہو چکا ہےجبکہ جنوبی امریکی ملک کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔
 حکام کے مطابق ۴؍ اموات دارالحکومت سینٹیاگو سے تقریباً ۵۶۰؍ کلومیٹر  ( ۳۴۸؍میل) جنوب میں بایوبیو کے علاقہ میں دو الگ الگ گاڑیوں میں ہوئیں۔ملک کی وزیر داخلہ کیرولینا ٹوہا نے کہا کہ گاڑی میں سفر کرنے والا ایک شخص آگ کی زد میں آنے کے بعد مر گیا۔ دوسری معاملے  میں متاثرین آگ سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
 آگ کا پانچواں شکار ایک فائر فائٹر تھا جسے علاقے میں آگ بجھانے کے دوران فائر ٹرک نے کچل دیا تھا۔بعد ازاں دوپہر میں آگ کے شعلوں سے لڑنے میں مدد کرنے والا ایک ہیلی کاپٹر اروکنیا کے علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ، ایک بولیویائی شہری، اور ایک میکانک ہلاک ہو گیا جو چلی کا تھا۔
  ادھر راتوں رات، ہنگامی حالات کی ذمہ دار قومی ایجنسی نے تازہ ترین اموات کی تفصیل  بتائے بغیر مرنے والوں کی تعداد ۱۳؍تک بڑھا دی ہے،خبرلکھے جانے تک اس کی جانب سے اموات کی تفصیل کا انتظار کیا جارہا ہے۔ 
 جمعہ کے وسط تک پورے چلی  میں ۱۵۱؍ جنگل آگ کی زد میں آچکے تھے  جن میں سے ۶۵؍ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ آگ اب تک ۱۴؍ہزار ہیکٹر سے زیادہ کے علاقہ میں پھیل چکی ہے۔ زیادہ تر جنگل میں لگنے والی آگ  بایوبیو اور پڑوسی نوبل میں ہیں، جہاں حکومت نے  تباہی کی  حالت کا اعلان کیا ہے جو فوج کے ساتھ زیادہ ہم آہنگی اور کچھ آئینی حقوق کو معطل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔چلی میں شدید درجۂ حرارت اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرمی کی لہر جاری ہے جو جنگل کی آگ سے لڑنے کو مزید مشکل بنا سکتی ہے۔
 صدر گیبریل بورک نے جمعہ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے چھٹیاں معطل کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ جنگل میں  کچھ مقامات پر آگ غیر قانونی اقدام کی وجہ سے لگ گئی۔ انہیں جلانے والے وہ لوگ نہیں تھے جنہیں آگ جلانے کا اختیار  ہے ۔اسی  وجہ سے آگ شعلہ میں بدل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو زد میںلے لیا  اور  اس  کا دائرہ بڑھتا گیا  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے ملک کی پوری فورس کو آگ سے لڑنے اور تمام متاثرین کو مدد فراہم کرنے کیلئے مامور کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے گھر اور کتنی عمارتیں جلی ہیں؟

Chile Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK