کولمبیا، پیراگوئے اور یوروگوئے نے اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنالی ہے جبکہ لیونل میسی نے جنوبی امریکی کوالیفائر کے آخری دن ارجنٹائناکے شائقین کو جذباتی الوداعی دی۔
EPAPER
Updated: September 05, 2025, 5:39 PM IST | Buenos Aires
کولمبیا، پیراگوئے اور یوروگوئے نے اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنالی ہے جبکہ لیونل میسی نے جنوبی امریکی کوالیفائر کے آخری دن ارجنٹائناکے شائقین کو جذباتی الوداعی دی۔
کولمبیا، پیراگوئے اور یوروگوئے نے اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنالی ہے جبکہ لیونل میسی نے جنوبی امریکی کوالیفائر کے آخری دن ارجنٹائناکے شائقین کو جذباتی الوداعی دی۔ میسی نے ۲؍ گول اسکور کئے جس کی بدولت ارجنٹائنا نے وینزویلا کو۰۔۳؍ سے شکست دی۔
#SelecciónMayor AURA 💫 GOAT pic.twitter.com/ZHBUUGYPUh
— 🇦🇷 Selección Argentina ⭐⭐⭐ (@Argentina) September 5, 2025
کولمبیا، پیراگوئے اور یوروگوئے نے اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنالی ہے جبکہ لیونل میسی نے جنوبی امریکی کوالیفائر کے آخری دن ارجنٹائناکے شائقین کو جذباتی الوداعی دی۔ میسی نے ۲؍ گول اسکور کئے جس کی بدولت ارجنٹائنا نے وینزویلا کو۰۔۳؍ سے شکست دی۔ یہ ممکنہ طور پر ۳۸؍ سالہ میسی کا آخری گھریلو ورلڈ کپ کوالیفائر تھا اور جمعرات کو کھیلے گئے میچوں کا سب سے اہم مقابلہ تھا۔
یہ بھی پڑھئیے:سبالینکا اور انیسیمووا کے درمیان یو ایس اوپن کی جنگ
ارجنٹائنا کے کپتان نے وارم اپ کے دوران کافی جذباتی نظر آئے جب شائقین ان کا نام پکار رہے تھے۔ بعد میں انہوں نے گول کیپر رافیل روما کے اوپر سے شاندار شاٹ مار کر دفاعی عالمی چمپئن کو برتری دلا دی۔ سبسٹیٹیوٹ کھلاڑی لوتارو مارتینیز نے نیکو گونزالیز کے کراس پر ڈائیونگ ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول کیا، اس کے بعد میسی نے تھییاگو المادا کے ساتھ مل کر تیسرا گول داغا۔میسی نے تسلیم کیا کہ بیونس آئرس کے مونیومینٹل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ ان کے لیے ایک یادگار الوداع تھا۔ انہوں نے کہا، ’’اپنے لوگوں کے ساتھ اس انداز میں کھیل ختم کرنا ہمیشہ میرا خواب رہا ہے۔ یہ (ریٹائرمنٹ) کوئی ایسی چیز نہیں جسے میں پسند کرتا ہوں یا چاہتا ہوں۔ مجھے کھیلنا پسند ہے اور میں نہیں چاہتا کہ یہ کبھی ختم ہو، لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ لمحہ قریب آ رہا ہے۔‘‘
اسونسیون میں ایکواڈور کے ساتھ گول لیس ڈرا نے پیراگوئے کو۱۶؍ برس بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں جگہ دلائی، جس سے اس کے۲۵؍ پوائنٹس ہوگئے۔ ۲۰۱۰ء کے کوالیفائنگ کے بعد سے اس کی بہترین کارکردگی ہے۔ پیراگوئے کے کوچ گستاوو الفارو نے کہا، ’’اہم بات یہ تھی کہ کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل ہو، نہ صرف ایک خیال پر بلکہ اس پر بھی کہ ہم کس نظر سے عوام کو دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘ جنوبی امریکی ٹیبل میں چوتھے نمبر پر موجود ایکواڈور نے بھی ورلڈ کپ فائنل میں جگہ یقینی بنالی۔
بارانکیلا میں، خوان فرنانڈو کوئنٹیرو نے ایک گول کیا اور ایک اسسٹ فراہم کی، جس سے کولمبیا نے بولیویا کو ۰۔۳؍ گول سے ہرادیا اور امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا میں ہونے والے فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ میں اپنی جگہ بنائی۔ جیمز روڈریگیز نے سانتیاگو اریاس کے کراس پر پہلا گول کیا اور جان کورڈوبا نے کوئنٹیرو کے لمبے پاس پر گیند قابو میں لے کر دوسرا گول کیا۔ اس کے بعد کوئنٹیرو نے لوئیس ڈياز کے کراس پر تیسرا گول داغ دیا اور فتح یقینی بنائی۔
مونٹیویڈیو میں یوروگوئے نے پیرو کو۰۔۳؍گول سے شکست دے کر مسلسل پانچویں بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ گیولیئرمو وریلا کے کراس پر روڈریگو ایگویری نے شاندار ہیڈر کے ذریعے پہلا گول کیا۔ پھر ایگویری نے گیند ڈی اراسکائتا کو پہنچائی جس کا طاقتور شاٹ کراس بار سے ٹکرا گیا۔ ریباؤنڈ پر فیڈیریکو ویناس نے تیسرا گول کیا اور پیرو کی امیدیں ختم کردیں۔ ریو ڈی جنیرو میں چیلسی کے نوجوان کھلاڑی ایسٹیواو نے گول کر کے برازیل کو چلی پر ۰۔۳؍کی آسان فتح دلائی۔ ایسٹیواو نے قریب سے اوور ہیڈ کک کے ذریعے پہلا گول کیا، پھر لوئیس ہنریک کی بہترین دوڑ اور کراس پر لوکاس پیکویٹا نے ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول کیا۔ آخر میں ہنریک کے شاٹ کے ریباؤنڈ پر برونو گوئیماریس نے آسان ٹَیپ اِن کے ساتھ نتیجہ۰۔۳؍گول پر مہر کردیا۔